تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 124
وَ اِذَا جَآءَتْهُمْ اٰیَةٌ قَالُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ حَتّٰى نُؤْتٰى مِثْلَ مَاۤ اُوْتِیَ رُسُلُ اللّٰهِ١ؔۘؕ اَللّٰهُ اَعْلَمُ حَیْثُ یَجْعَلُ رِسَالَتَهٗ١ؕ سَیُصِیْبُ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا صَغَارٌ عِنْدَ اللّٰهِ وَ عَذَابٌ شَدِیْدٌۢ بِمَا كَانُوْا یَمْكُرُوْنَ﴿124﴾
- وَاِذَااور جب
- جَآءَتْهُمْان کے پاس آتی ہے
- اٰيَةٌکوئی آیت
- قَالُوْاکہتے ہیں
- لَنْ نُّؤْمِنَہم ہرگز نہ مانیں گے
- حَتّٰيجب تک
- نُؤْتٰىہم کو دیا جائے
- مِثْلَ مَآاس جیسا جو
- اُوْتِيَدیا گیا
- رُسُلُرسول (جمع)
- اللّٰهِاللہ
- اَللّٰهُاللہ
- اَعْلَمُخوب جانتا ہے
- حَيْثُکہاں
- يَجْعَلُرکھے (بھیجے
- رِسَالَتَهٗاپنی رسالت
- سَيُصِيْبُعنقریب پہنچے گی
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- اَجْرَمُوْاانہوں نے جرم کیا
- صَغَارٌذلت
- عِنْدَ اللّٰهِاللہ کے ہاں
- وَعَذَابٌاور عذاب
- شَدِيْدٌسخت
- بِمَااس کا بدلہ
- كَانُوْا يَمْكُرُوْنَوہ مکر کرتے تھے
Translation · Tafheem-ul-Quran
جب ان کے سامنے کوئی آیت آتی ہے تو وہ کہتے ہیں ”ہم نہ مانیں گے جب تک کہ وہ چیز خود ہم کو نہ دی جائے جو اللہ کے رسُولوں کو دی گئی ہے“۔91 اللہ زیادہ بہتر جانتا ہے کہ اپنی پیغامبری کا کام کس سے لے اور کس طرح لے۔ قریب ہے وہ وقت جب یہ مجرم اپنی مکّاریوں کی پاداش میں اللہ کے ہاں ذلّت اور سخت عذاب سے دوچار ہوں گے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَنْعَام 91
یعنی ہم رسولوں کے اس بیان پر ایمان نہیں لائیں گے کہ ان کے پاس فرشتہ آیا اور خدا کا پیغام لایا، بلکہ ہم صرف اسی وقت ایمان لا سکتے ہیں جب کہ فرشتہ خود ہمارے پاس آئے اور براہ راست ہم سے کہے کہ یہ اللہ کا پیغام ہے۔