تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 158
هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ تَاْتِیَهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ اَوْ یَاْتِیَ رَبُّكَ اَوْ یَاْتِیَ بَعْضُ اٰیٰتِ رَبِّكَ١ؕ یَوْمَ یَاْتِیْ بَعْضُ اٰیٰتِ رَبِّكَ لَا یَنْفَعُ نَفْسًا اِیْمَانُهَا لَمْ تَكُنْ اٰمَنَتْ مِنْ قَبْلُ اَوْ كَسَبَتْ فِیْۤ اِیْمَانِهَا خَیْرًا١ؕ قُلِ انْتَظِرُوْۤا اِنَّا مُنْتَظِرُوْنَ﴿158﴾
- هَلْ يَنْظُرُوْنَکیا وہ انتظار کررہے ہیں
- اِلَّآمگر
- اَنْیہ
- تَاْتِيَهُمُان کے پاس آئیں
- الْمَلٰٓئِكَةُفرشتے
- اَوْ يَاْتِيَیا آئے
- رَبُّكَتمہارا رب
- اَوْ يَاْتِيَیا آئے
- بَعْضُکچھ
- اٰيٰتِنشانیاں
- رَبِّكَتمہارا رب
- يَوْمَجس دن
- يَاْتِيْآئی
- بَعْضُکوئی
- اٰيٰتِنشانی
- رَبِّكَتمہارا رب
- لَا يَنْفَعُنہ کام آئے گا
- نَفْسًاکسی کو
- اِيْمَانُهَااس کا ایمان
- لَمْ تَكُنْنہ تھا
- اٰمَنَتْایمان لایا
- مِنْ قَبْلُاس سے پہلے
- اَوْیا
- كَسَبَتْکمائی
- فِيْٓ اِيْمَانِهَااپنے ایمان میں
- خَيْرًاکوئی بھلائی
- قُلِفرمادیں
- انْتَظِرُوْٓاانتظار کرو تم
- اِنَّاہم
- مُنْتَظِرُوْنَمنتظر ہیں
Translation · Tafheem-ul-Quran
کیا اب لوگ اس کے منتظر ہیں کہ ان کے سامنے فرشتے آ کھڑے ہوں، یا تمہارا رب خود آجائے، یا تمہارے رب کی بعض صریح نشانیاں نمودار ہوجائیں؟ جس روز تمہارے رب کی بعض مخصوص نشانیاں نمودار ہوجائیں139 گی پھر کسی ایسے شخص کو اس کا ایمان کچھ فائدہ نہ دے گا جو پہلے ایمان نہ لایا ہو یا جس نے اپنے ایمان میں کوئی بھلائی نہ کمائی ہو۔140 اے محمد ؐ ! ان سے کہہ دوکہ اچھا، تم انتظار کرو، ہم بھی انتظار کرتے ہیں
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَنْعَام 139
یعنی آثار قیامت، یا عذاب، یا کوئی اور ایسی نشانی جو حقیقت کی بالکل پردہ کشائی کردینے والی ہو اور جس کے ظاہر ہوجانے کے بعد امتحان و آزمائش کا کوئی سوال باقی نہ رہے۔
سورة الْاَنْعَام 140
یعنی ایسی نشانیوں کو دیکھ لینے کے بعد اگر کوئی کافر اپنے کفر سے توبہ کر کے ایمان لے آئے تو اس کا ایمان لانا بےمعنی ہے، اور اگر کوئی نافرمان مومن اپنی نافرمانی کی روش چھوڑ کر اطاعت کیش بن جائے تو اس کی اطاعت بھی بےمعنی، اس لیے کہ ایمان اور اطاعت کی قدر تو اسی وقت تک ہے جب تک حقیقت پردے میں ہے، مہلت کی رسی دراز نظر آرہی ہے، اور دنیا اپنی ساری متاع غرور کے ساتھ یہ دھوکا دینے کے لیے موجود ہے کہ کیسا خدا اور کہاں کی آخرت، بس کھاؤ پیو اور مزے کرو۔