Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 2

  1. هُوَ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ مِّنْ طِیْنٍ ثُمَّ قَضٰۤى اَجَلًا١ؕ وَ اَجَلٌ مُّسَمًّى عِنْدَهٗ ثُمَّ اَنْتُمْ تَمْتَرُوْنَ﴿2﴾

    1. هُوَوہ
    2. الَّذِيْجس نے
    3. خَلَقَكُمْتمہیں پیدا کیا
    4. مِّنْسے
    5. طِيْنٍمٹی
    6. ثُمَّپھر
    7. قَضٰٓىمقرر کیا
    8. اَجَلًاایک وقت
    9. وَاَجَلٌاور ایک وقت
    10. مُّسَمًّىمقرر
    11. عِنْدَهٗاس کے ہاں
    12. ثُمَّپھر
    13. اَنْتُمْتم
    14. تَمْتَرُوْنَشک کرتے ہو
Translation · Tafheem-ul-Quran
وہی ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا،2 پھر تمہارے لیے زندگی کی ایک مدّت مقرر کردی، اور ایک دُوسری مدّت اور بھی جو اس کے ہاں طے شدہ ہے۔3 مگر تم لوگ ہو کہ شک میں پڑے ہوئے ہو
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَنْعَام 2 انسانی جسم کے تمام اجزاء زمین سے حاصل ہوتے ہیں، کوئی ایک ذرہ بھی اس میں غیر ارضی نہیں ہے، اس لیے فرمایا کہ تم کو مٹی سے پیدا کیا گیا ہے۔ سورة الْاَنْعَام 3 یعنی قیامت کی گھڑی جب کہ تمام اگلے پچھلے انسان از سر نو زندہ کیے جائیں گے اور حساب دینے کے لیے اپنے رب کے سامنے حاضر ہوں گے۔