Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 95

Tafseer
  1. اِنَّ اللّٰهَ فَالِقُ الْحَبِّ وَ النَّوٰى١ؕ یُخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَ مُخْرِجُ الْمَیِّتِ مِنَ الْحَیِّ١ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ فَاَنّٰى تُؤْفَكُوْنَ﴿95﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. اللّٰهَاللہ
    3. فَالِقُچیرنے والا
    4. الْحَبِّدانہ
    5. وَالنَّوٰىاور گٹھلی
    6. يُخْرِجُنکالتا ہے
    7. الْحَيَّزندہ
    8. مِنَسے
    9. الْمَيِّتِمردہ
    10. وَمُخْرِجُاور نکالنے والا ہے
    11. الْمَيِّتِمردہ
    12. مِنَسے
    13. الْحَيِّزندہ
    14. ذٰلِكُمُیہ ہے تمہارا
    15. اللّٰهُاللہ
    16. فَاَنّٰىپس کہاں
    17. تُؤْفَكُوْنَتم بہکے جارہے ہو
Translation · Tafheem-ul-Quran
دانے اورگھٹلی کو پھاڑنے والا اللہ ہے۔62 وہی زندہ کو مُردہ سے نکالتا ہے اور وہی مُردہ کو زندہ سے خارج کرتا ہے۔63 یہ سارے کام تو کرنے والا اللہ ہے، پھر تم کدھر بہکے چلے جا رہے ہو؟
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَنْعَام 62 یعنی زمین کی تہوں میں بیج کو پھاڑ کر اس سے درخت کی کونپل نکالنے والا۔ سورة الْاَنْعَام 63 زندہ کو مردہ سے نکالنے کا مطلب بےجان مادہ سے زندہ مخلوقات کو پیدا کرنا ہے، اور مردہ کو زندہ سے خارج کرنے کا مطلب جاندار اجسام میں سے بےجان مادوں کو خارج کرنا۔
Tafheem-ul-Quran - 6 : 95