تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 63. Al-Munaafiqoon · Ayah 5
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ تَعَالَوْا یَسْتَغْفِرْ لَكُمْ رَسُوْلُ اللّٰهِ لَوَّوْا رُءُوْسَهُمْ وَ رَاَیْتَهُمْ یَصُدُّوْنَ وَ هُمْ مُّسْتَكْبِرُوْنَ﴿5﴾
- وَاور
- اِذَا قِيْلَ لَهُمْجب ان سے کہا جاتا ہے
- تَعَالَوْاآؤ
- يَسْتَغْفِرْ لَكُمْبخشش مانگتے ہیں تمہارے لیے
- رَسُوْلُ اللّٰهِاللہ کے رسول
- لَوَّوْاموڑتے ہیں
- رُءُوْسَهُمْاپنے سروں کو
- وَرَاَيْتَهُمْاور تم دیکھتے ہو ان کو
- يَصُدُّوْنَوہ باز رہتے ہیں
- وَهُمْ مُّسْتَكْبِرُوْنَاور وہ تکبر کرنے والے ہیں
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور جب اِن سے کہا جاتا ہے کہ آؤ تاکہ اللہ کا رسُول تمہارے لیے مغفرت کی دُعا کرے ، تو سر جھٹکتے ہیں اور تم دیکھتے ہو کہ وہ بڑے گھمنڈ کے ساتھ آنے سے رُکتے ہیں۔ 12
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمُنٰفِقُوْن 12
یعنی صرف اسی پر اکتفا نہیں کرتے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس استغفار کے لیے آئیں، بلکہ یہ بات سن کر غرور اور تمکنت کے ساتھ سر کو جھٹکا دیتے ہیں اور رسول کے پاس آنے اور معافی طلب کرنے کو اپنی توہین سمجھ کر اپنی جگہ جمے بیٹھے رہتے ہیں۔ یہ ان کے مومن نہ ہونے کی کھلی علامت ہے۔