تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 68. Al-Qalam · Ayah 40
Tafseerسَلْهُمْ اَیُّهُمْ بِذٰلِكَ زَعِیْمٌۚۛ﴿40﴾
- سَلْهُمْپوچھو ان سے
- اَيُّهُمْکون سا ان میں سے
- بِذٰلِكَ زَعِيْمٌساتھ اس کے ضامن ہے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اِن سے پوچھو تم میں سے کون اِس کا ضامن ہے؟ 22
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْقَلَم 22
اصل میں لفظ زعیم استعمال ہوا ہے۔ کلام عرب میں زعیم اس شخص کو کہتے ہیں جو کفیل، یا ضامن، یا کسی قوم کی طرف سے بولنے والا ہو۔ مطلب یہ ہے کہ تم سے کون آگے بڑھ کر یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اس نے اللہ سے تمہارے لیے ایسا کوئی عہد و پیمان لے رکھا ہے۔