تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 68. Al-Qalam · Ayah 41
Tafseerاَمْ لَهُمْ شُرَكَآءُ١ۛۚ فَلْیَاْتُوْا بِشُرَكَآئِهِمْ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِیْنَ﴿41﴾
- اَمْ لَهُمْیا ان کے لیے
- شُرَكَآءُکچھ شریک ہیں
- فَلْيَاْتُوْاپس چاہیے کہ لے آئیں
- بِشُرَكَآئِهِمْاپنے شریکوں کو
- اِنْ كَانُوْااگر ہیں وہ
- صٰدِقِيْنَسچے
Translation · Tafheem-ul-Quran
یا پھر اِن کے ٹھہرائے ہوئے کچھ شریک ہیں(جنہوں نے اِس کا ذمّہ لیا ہو)؟ یہ بات ہے تو لائیں اپنے شریکوں کو اگر یہ سچے ہیں۔ 23
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْقَلَم 23
یعنی تم اپنے حق میں جو حکم لگا رہے ہو اس کے لیے سرے سے کوئی بنیاد نہیں ہے۔ یہ عقل کے بھی خلاف ہے۔ خدا کی کسی کتاب میں بھی تم یہ لکھا ہوا نہیں دکھا سکتے۔ تم میں سے کوئی یہ دعویٰ بھی نہیں کرسکتا کہ اس نے خدا سے ایسا کوئی عہد لے لیا ہے۔ اور جن کو تم نے معبود بنا رکھا ہے ان میں سے بھی کسی سے تم یہ شہادت نہیں دلوا سکتے کہ خدا کے ہاں تمہیں جنت دلوا دینے کا وہ ذمہ لیتا ہے پھر یہ غلط فہمی آخر تمہیں کہاں سے لاحق ہوگئی ؟