Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 68. Al-Qalam · Ayah 51

  1. وَ اِنْ یَّكَادُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَیُزْلِقُوْنَكَ بِاَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَ یَقُوْلُوْنَ اِنَّهٗ لَمَجْنُوْنٌۘ﴿51﴾

    1. وَاِنْ يَّكَادُاور بیشک قریب ہے کہ
    2. الَّذِيْنَ كَفَرُوْاوہ لوگ جنہوں نے کفر کیا
    3. لَيُزْلِقُوْنَكَالبتہ پھیلا دیں گے آپ کو
    4. بِاَبْصَارِهِمْاپنی نگاہوں سے
    5. لَمَّا سَمِعُواجب وہ سنتے ہیں
    6. الذِّكْرَذکر کو
    7. وَيَقُوْلُوْنَاور وہ کہتے ہیں
    8. اِنَّهٗ لَمَجْنُوْنٌبیشک وہ البتہ مجنون ہے
Translation · Tafheem-ul-Quran
جب یہ کافر لوگ کلامِ نصیحت (قرآن)سُنتے ہیں تو تمہیں ایسی نظروں سے دیکھتے ہیں کہ  گویا تمہارے قدم اُکھاڑ دیں گے، 35 اور کہتے ہیں کہ یہ ضرور دیوانہ ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْقَلَم 35 یہ ایسا ہی ہے جیسے ہم اردو میں کہتے ہیں کہ فلاں شخص نے اسے ایسی نظروں سے دیکھا جیسے اس کو کھا جائے گا۔ کفار مکہ کے اس جذبہ غیظ و غضب کی کیفیت سورة بنی اسرائیل، آیات 73 تا 77 میں بھی بیان ہوئی ہے۔