تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 72. Al-Jinn · Ayah 20
Tafseerقُلْ اِنَّمَاۤ اَدْعُوْا رَبِّیْ وَ لَاۤ اُشْرِكُ بِهٖۤ اَحَدًا﴿20﴾
- قُلْفرمادیں
- اِنَّمَآاسکے سوا نہیں
- اَدْعُوْا رَبِّيْصرف میں اپنے رب کی عبادت کرتا ہوں
- وَلَآاور نہیں
- اُشْرِكُمیں شریک کرتا
- بِهٖٓاسکے ساتھ
- اَحَدًاکسی کو
Translation · Tafheem-ul-Quran
اے نبیؐ ، کہو کہ”میں تو اپنے ربّ کو پکارتا ہوں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا۔“ 21
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْجِنّ 21
یعنی خدا کو پکارنا تو کوئی قابل اعتراض کام نہیں ہے جس پر لوگوں کو اس قدر غصہ آئے، البتہ بری بات اگر ہے تو یہ کہ کوئی شخص خدا کے ساتھ کسی اور کو خدائی میں شریک ٹھہرائے، اور یہ کام میں نہیں کرتا بلکہ وہ لوگ کرتے ہیں جو خدا کا نام سن کر مجھ پر ٹوٹے پڑ رہے ہیں۔