تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 72. Al-Jinn · Ayah 3
Tafseerوَّ اَنَّهٗ تَعٰلٰى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَّ لَا وَلَدًاۙ﴿3﴾
- وَّاَنَّهٗاور یہ کہ
- تَعٰلٰىبرتر
- جَدُّشان
- رَبِّنَاہمارا رب
- مَا اتَّخَذَاس نے نہیں بنایا
- صَاحِبَةًبیوی
- وَّلَااور نہ
- وَلَدًااولاد
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور یہ کہ”ہمارے ربّ کی شان بہت اعلیٰ و ارفع ہے ، اُس نے کسی کو بیوی یا بیٹا نہیں بنایا ہے۔“ 4
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْجِنّ 4
اس سے دو باتیں معلوم ہوئیں۔ ایک یہ کہ یہ جن یا تو عیسائی جنوں میں سے تھے۔ یا ان کا کوئی اور مذہب تھا جس میں اللہ تعالیٰ کو بیوی بچوں والا سمجھا جاتا تھا۔ دوسرے یہ کہ اس وقت رسول اللہ ﷺ نماز میں قرآن پاک کا کوئی حصہ پڑھ رہے تھے جسے سن کر ان کو اپنے عقیدے کی غلطی معلوم ہوگئی اور انہوں نے یہ جان لیا کہ اللہ تعالیٰ کی بلندو برتر ذات کی طرف سے بیوی بچوں کو منسوب کرنا سخت جہالت اور گستاخی ہے۔