تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 72. Al-Jinn · Ayah 5
Tafseerوَّ اَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنْ لَّنْ تَقُوْلَ الْاِنْسُ وَ الْجِنُّ عَلَى اللّٰهِ كَذِبًاۙ﴿5﴾
- وَّاَنَّااور یہ کہ ہم
- ظَنَنَّآہم نے گمان کیا
- اَنْکہ
- لَّنْ تَقُوْلَہرگز نہ کہیں گے
- الْاِنْسُانسان
- وَالْجِنُّاور جن
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- كَذِبًاجھوٹ
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور یہ کہ ”ہم نے سمجھا تھا کہ انسان اور جِن کبھی خدا کے بارے میں جھوٹ نہیں بول سکتے۔“ 6
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْجِنّ 6
یعنی ان کی غلط باتوں سے ہمارے گمراہ ہونے کی وجہ یہ تھی کہ ہم کبھی یہ سوچ ہی نہیں سکتے تھے کہ انسان یا جن اللہ کے بارے میں جھوٹ گھڑنے کی جرات بھی کرسکتے ہیں، لیکن اب یہ قرآن سن کر ہمیں معلوم ہوگیا ہے کہ فی الواقع وہ جھوٹے تھے۔