تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 74. Al-Muddaththir · Ayah 43
Tafseerقَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّیْنَۙ﴿43﴾
- قَالُوْاوہ کہیں گے
- لَمْ نَكُنہ تھے ہم
- مِنَسے
- الْمُصَلِّيْنَنماز پڑھنے والے
Translation · Tafheem-ul-Quran
وہ کہیں گے”ہم نماز پڑھنے والوں میں سے نہ تھے، 33
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمُدَّثِّر 33
مطلب یہ ہے کہ ہم ان لوگوں میں سے نہ تھے جنہوں نے خدا اور اس کے رسول اور اس کی کتاب کو مان کر خدا کا وہ اولین حق ادا کیا ہو جو ایک خدا پرست انسان پر عائد ہوتا ہے، یعنی نماز۔ اس مقام پر یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ نماز کوئی شخص اس وقت تک پڑھ ہی نہیں سکتا جب تک وہ ایمان نہ لایا ہو۔ اس لیے نمازیوں میں سے ہونا آپ سے آپ ایمان لانے والوں میں سے ہونے کو مستلزم ہے۔ لیکن نمازیوں میں سے نہ ہونے کو دوزخ میں جانے کا سبب قرار دے کر یہ بات واضح کردی گئی کہ ایمان لا کر بھی آدمی دوزخ سے نہیں بچ سکتا اگر وہ تارک نماز ہو۔