تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 8. Al-Anfaal · Ayah 19
اِنْ تَسْتَفْتِحُوْا فَقَدْ جَآءَكُمُ الْفَتْحُ١ۚ وَ اِنْ تَنْتَهُوْا فَهُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ١ۚ وَ اِنْ تَعُوْدُوْا نَعُدْ١ۚ وَ لَنْ تُغْنِیَ عَنْكُمْ فِئَتُكُمْ شَیْئًا وَّ لَوْ كَثُرَتْ١ۙ وَ اَنَّ اللّٰهَ مَعَ الْمُؤْمِنِیْنَ۠﴿19﴾
- اِنْاگر
- تَسْتَفْتِحُوْاتم فیصلہ چاہتے ہو
- فَقَدْتو البتہ
- جَآءَكُمُآگیا تمہارے پاس
- الْفَتْحُفیصلہ
- وَاِنْاور اگر
- تَنْتَهُوْاتم باز آجاؤ
- فَهُوَتو وہ
- خَيْرٌبہتر
- لَّكُمْتمہارے لیے
- وَاِنْاور اگر
- تَعُوْدُوْاپھر کروگے
- نَعُدْہم پھر کریں گے
- وَلَنْاور ہرگز نہ
- تُغْنِيَکام آئے گا
- عَنْكُمْتمہارے
- فِئَتُكُمْتمہارا جتھا
- شَيْئًاکچھ
- وَّلَوْاور خواہ
- كَثُرَتْکثرت ہو
- وَاَنَّاور بیشک
- اللّٰهَاللہ
- مَعَساتھ
- الْمُؤْمِنِيْنَمومن (جمع)
Translation · Tafheem-ul-Quran
(ان کافروں سے کہہ دو)”اگر تم فیصلہ چاہتے تھے تو لو، فیصلہ تمہارے سامنے آگیا۔15 اب باز آجاوٴ، تمہارے ہی لیے بہتر ہے، ورنہ پھر پلٹ کر اسی حماقت کا اعادہ کرو گے تو ہم بھی اُسی سزا کا اعادہ کریں گے اور تمہاری جمعیت، خواہ وہ کتنی ہی زیادہ ہو، تمہارے کچھ کام نہ آسکے گی، اللہ مومنوں کے ساتھ ہے۔“
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَنْفَال 15
مکہ سے روانہ ہوتے وقت مشرکین نے کعبہ کے پردے پکڑ کر دعا مانگی تھی کہ خدایا دونوں گروہوں میں سے جو بہتر ہے اس کو فتح عطا کر۔ اور ابوجہل نے خاص طور پر کہا تھا کہ خدایا ہم میں سے جو برسر حق ہو اسے فتح دے اور جو برسر ظلم ہو اسے رسوا کردے۔ چناچہ اللہ تعالیٰ نے ان کی منہ مانگی دعائیں حرف بحرف پوری کردیں اور فیصلہ کر کے بتادیا کہ دونوں میں سے کون اچھا اور برسر حق ہے۔