Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 8. Al-Anfaal · Ayah 23

  1. وَ لَوْ عَلِمَ اللّٰهُ فِیْهِمْ خَیْرًا لَّاَسْمَعَهُمْ١ؕ وَ لَوْ اَسْمَعَهُمْ لَتَوَلَّوْا وَّ هُمْ مُّعْرِضُوْنَ﴿23﴾

    1. وَلَوْاور اگر
    2. عَلِمَ اللّٰهُجانتا اللہ
    3. فِيْهِمْان میں
    4. خَيْرًاکوئی بھلائی
    5. لَّاَسْمَعَهُمْتو ضرور سنادیتا ان کو
    6. وَلَوْاور اگر
    7. اَسْمَعَهُمْانہیں سنا دے
    8. لَتَوَلَّوْااور ضرور پھرجائیں
    9. وَّهُمْاور وہ
    10. مُّعْرِضُوْنَمنہ پھیرنے والے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اگر اللہ کو معلوم ہوتا کہ ان میں کچھ بھی بھلائی ہے تو وہ ضرور اُنہیں سُننے کی توفیق دیتا ( لیکن بھلائی کے بغیر) اگر وہ اُن کو سُنواتا تو وہ بے رُخی کے ساتھ منہ پھیر جاتے۔18
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَنْفَال 18 یعنی جب ان لوگوں کے اندر خود حق پرستی اور حق کے لیے کام کرنے کا جذبہ نہیں ہے تو انہیں اگر تعمیل حکم میں جنگ کے لیے نکل آنے کی توفیق دے بھی دی جاتی تو یہ خطرے کا موقع دیکھتے ہی بےتکلف بھاگ نکلتے اور ان کی معیت تمہارے لیے مفید ثابت ہونے کے بجائے الٹی مضر ثابت ہوتی۔