تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 89. Al-Fajr · Ayah 15
Tafseerفَاَمَّا الْاِنْسَانُ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ رَبُّهٗ فَاَكْرَمَهٗ وَ نَعَّمَهٗ١ۙ۬ فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَكْرَمَنِؕ﴿15﴾
- فَاَمَّا الْاِنْسَانُپس جو انسان
- اِذَا مَا ابْتَلٰىهُجب اس کو آزمائے
- رَبُّهٗاس کا رب
- فَاَكْرَمَهٗاس کو عزت دے
- وَنَعَّمَهٗاور اسے نعمت دے
- فَيَقُوْلُتو وہ کہے
- رَبِّيْٓمیرا رب
- اَكْرَمَنِمجھے عزت دی
Translation · Tafheem-ul-Quran
8 مگر انسان کا حال یہ ہے کہ اس کا ربّ جب اس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اُسے عزت اور نعمت دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے ربّ نے مجھے عزت دار بنا دیا
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْفَجْر 8
اب لوگوں کی عام اخلاقی حالت پر تنقید کر کے یہ بتایا جا رہا ہے کہ دنیا کی زندگی میں یہ رویہ جن انسانوں نے اختیار کر رکھا ہے، آخر کیا وجہ ہے کہ ان سے کبھی باز پرس نہ ہو، اور اس بات کو عقل و اخلاق کا تقاضا کیسے مانا جاسکتا ہے کہ یہ سب کچھ کر کے جب انسان دنیا سے رخصت ہوجائے تو اسے کسی جزا اور سزا سے سابقہ پیش نہ آئے۔