تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 89. Al-Fajr · Ayah 21
Tafseerكَلَّاۤ اِذَا دُكَّتِ الْاَرْضُ دَكًّا دَكًّاۙ﴿21﴾
- كَلَّآ اِذَاہرگز نہیں۔ جب
- دُكَّتِپست کردی جائیگی
- الْاَرْضُزمین
- دَكًّا دَكًّاکوٹ کوٹ کر
Translation · Tafheem-ul-Quran
ہرگز نہیں، 15 جب زمین پے در پے کوُٹ کوُٹ کر ریگ زار بنا دی جائے گی
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْفَجْر 15
یعنی تمہارا یہ خیال غلط ہے کہ تم دنیا میں جیتے جی یہ سب کچھ کرتے رہو اور اس کی باز پرس کا وقت کبھی نہ آئے۔ جس جزا و سزا کا انکار کر کے تم نے زندگی کا یہ ہنجار اختیار کر رکھا ہے وہ کوئی انہونی اور خیالی بات نہیں ہے بلکہ وہ پیش آنی ہے اور اس وقت آنی ہے جس کا ذکر آگے آ رہا ہے۔