تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 89. Al-Fajr · Ayah 22
Tafseerوَّ جَآءَ رَبُّكَ وَ الْمَلَكُ صَفًّا صَفًّاۚ﴿22﴾
- وَّجَآءَاور آئے گا
- رَبُّكَتمہارا رب
- وَالْمَلَكُاور (آئیں) فرشتے
- صَفًّا صَفًّاقطار در قطار
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور تمہارا ربّ جلوہ فرما ہوگا 16 اِس حال میں کہ فرشتے صف در صف کھڑے ہوں گے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْفَجْر 16
اصل الفاظ ہیں جاء ربک جن کا لفظی ترجمہ ہے " تیرا رب آئے گا "۔ لیکن ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا، اس لیے لامحالہ اس کو ایک تمثیلی انداز بیان ہی سمجھنا ہوگا جس سے یہ تصور دلانا مقصود ہے کہ اس وقت اللہ تعالیٰ کے اقتدار اور اس کی سلطانی و قہاری کے آثار اس طرح ظاہر ہوں گے جیسے دنیا میں کسی بادشاہ کے تمام لشکروں اور راعیان سلطنت کی مدد سے وہ رعب طاری نہیں ہوتا جو بادشاہ کے بنفس نفیس خود دربار میں آجانے سے طاری ہوتا ہے۔