Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 89. Al-Fajr · Ayah 23

Tafseer
  1. وَ جِایْٓءَ یَوْمَئِذٍۭ بِجَهَنَّمَ١ۙ۬ یَوْمَئِذٍ یَّتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ وَ اَنّٰى لَهُ الذِّكْرٰىؕ﴿23﴾

    1. وَجِايْٓءَاور لائی جائے
    2. يَوْمَئِذٍۢاس دن
    3. بِجَهَنَّمَجہنم میں
    4. يَوْمَئِذٍاس دن
    5. يَّتَذَكَّرُسوچے گا
    6. الْاِنْسَانُانسان
    7. وَاَنّٰى لَهُاور کہاں اس کیلئے
    8. الذِّكْرٰىسوچنا
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور جہنّم اُس روز سامنے لے آئی جائے گی، اُس دن انسان کو سمجھ آئے گی اور اس وقت اُس کے سمجھنے کا کیا حاصل ؟ 17
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْفَجْر 17 اصل الفاظ ہیں یومیذ یتذکر الانسان و انی لہ الذکری۔ اس کے دو مطلب ہو سکتے ہیں۔ ایک یہ کہ اس روز انسان یاد کرے گا کہ وہ دنیا میں کیا کچھ کر کے آیا ہے اور اس پر نادم ہوگا، مگر اس وقت یاد کرنے اور نادم ہونے کا کیا فائدہ۔ دوسرا مطلب یہ ہے کہ اس روز انسان کو ہوش آئے گا، اسے نصیحت حاصل ہوگی، اس کی سمجھ میں یہ بات آئے گی کہ جو کچھ اسے انبیاء نے بتایا تھا وہی صحیح تھا اور ان کی بات نہ مان کر اس نے حماقت کی، مگر اس وقت ہوش میں آنے اور نصیحت پکڑنے اور اپنی غلطی کو سمجھنے کا کیا فائدہ۔