Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 9. At-Tawba · Ayah 64

Tafseer
  1. یَحْذَرُ الْمُنٰفِقُوْنَ اَنْ تُنَزَّلَ عَلَیْهِمْ سُوْرَةٌ تُنَبِّئُهُمْ بِمَا فِیْ قُلُوْبِهِمْ١ؕ قُلِ اسْتَهْزِءُوْا١ۚ اِنَّ اللّٰهَ مُخْرِجٌ مَّا تَحْذَرُوْنَ﴿64﴾

    1. يَحْذَرُڈرتے ہیں
    2. الْمُنٰفِقُوْنَمنافق (جمع)
    3. اَنْ تُنَزَّلَکہ نازل ہو
    4. عَلَيْهِمْان (مسلمانوں) پر
    5. سُوْرَةٌکوئی سورة
    6. تُنَبِّئُهُمْانہیں جتا دے
    7. بِمَاوہ جو
    8. فِيْمیں
    9. قُلُوْبِهِمْان کے دل (جمع)
    10. قُلِآپ کہ دیں
    11. اسْتَهْزِءُوْاٹھٹھے کرتے رہو
    12. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    13. مُخْرِجٌکھولنے والا
    14. مَّا تَحْذَرُوْنَجس سے تم ڈرتے ہو
Translation · Tafheem-ul-Quran
یہ منافق ڈر رہے ہیں کہ کہیں مسلمانوں پر کوئی ایسی سُورت نازل نہ ہو جائے جو ان کے دلوں کے بھید کھول کر رکھ دے۔72 اے نبی ؐ ، ان سے کہو ”اور مذاق اُڑاوٴ، اللہ اُس چیز کو کھول دینے والا ہے جس کے کھُل جانے سے تم ڈرتے ہو۔“
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة التَّوْبَة 72 یہ لوگ نبی ﷺ کی رسالت پر سچا ایمان تو نہیں رکھتے تھے لیکن جو تجربات انہیں پچھلے آٹھ نو برس کے دوران میں ہوچکے تھے ان کی بنا پر انہیں اس بات کا یقین ہوچکا تھا کہ آپ کے پاس کوئی نہ کوئی فوق الفطری ذریعہ معلومات ضرور ہے جس سے آپ کو ان کے پوشیدہ رازوں تک کی خبر پہنچ جاتی ہے اور بسا اوقات قرآن میں (جسے وہ حضور ﷺ کی اپنی تصنیف سمجھتے تھے) آپ ان کے نفاق اور ان کی سازشوں کو بےنقاب کر کے رکھ دیتے ہیں۔