Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 98. Al-Bayyina · Ayah 6

Tafseer
  1. اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَ الْمُشْرِكِیْنَ فِیْ نَارِ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ اُولٰٓئِكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِیَّةِؕ﴿6﴾

    1. اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْابیشک جن لوگوں نے کفر کیا
    2. مِنْسے
    3. اَهْلِ الْكِتٰبِاہل کتاب
    4. وَالْمُشْرِكِيْنَاور مشرکین
    5. فِيْمیں
    6. نَارِ جَهَنَّمَجہنم کی آگ
    7. خٰلِدِيْنَہمیشہ رہیں گے
    8. فِيْهَااس میں
    9. ۭ اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    10. هُمْوہ
    11. شَرُّ الْبَرِيَّةِبدترین مخلوق
Translation · Tafheem-ul-Quran
اہلِ کتاب اور مشرکین میں سے جن لوگوں نے کُفر کیا ہے 8 وہ یقیناً جہنّم کی آگ میں جائیں گے اور ہمیشہ اس میں رہیں گے ، یہ لوگ بدترینِ خلائق ہیں۔ 9
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة البینہ 8 یہاں کفر سے مراد محمد ﷺ کو ماننے سے انکار کرنا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ مشرکین اور اہل کتاب میں سے جن لوگوں نے اس رسول کے آجانے کے بعد اس کو نہیں مانا جس کا وجود خود ایک دلیل روشن ہے اور جو بالکل درست تحریروں پر مشتمل پاک صحیفے ان کو پڑھ کر سنا رہا ہے، ان کا انجام وہ ہے جو آگے بیان کیا جارہا ہے۔ سورة البینہ 9 یعنی خدا کی مخلوقات میں ان سے بد تر کوئی مخلوق نہیں ہے حتی کہ جانوروں سے بھی گئے گزرے ہیں، کیونکہ جانور عقل اور اختیار نہیں رکھتے، اور یہ عقل اور اختیار رکھتے ہوئے حق سے منہ موڑتے ہیں۔