تفسیر الکتاب
Tafseer-al-Kitaab · 2. Al-Baqara · Ayah 191
وَ اقْتُلُوْهُمْ حَیْثُ ثَقِفْتُمُوْهُمْ وَ اَخْرِجُوْهُمْ مِّنْ حَیْثُ اَخْرَجُوْكُمْ وَ الْفِتْنَةُ اَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِ١ۚ وَ لَا تُقٰتِلُوْهُمْ عِنْدَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ حَتّٰى یُقٰتِلُوْكُمْ فِیْهِ١ۚ فَاِنْ قٰتَلُوْكُمْ فَاقْتُلُوْهُمْ١ؕ كَذٰلِكَ جَزَآءُ الْكٰفِرِیْنَ﴿191﴾
- وَاقْتُلُوْھُمْاور انہیں مار ڈالو
- حَيْثُجہاں
- ثَقِفْتُمُوْھُمْتم انہیں پاؤ
- وَاَخْرِجُوْھُمْاور انہیں نکال دو
- مِّنْسے
- حَيْثُجہاں
- اَخْرَجُوْكُمْانہوں نے تمہیں نکالا
- وَاور
- الْفِتْنَةُفتنہ
- اَشَدُّزیادہ سنگین
- مِنَسے
- الْقَتْلِقتل
- وَلَااور نہ
- تُقٰتِلُوْھُمْان سے لڑو
- عِنْدَپاس
- الْمَسْجِدِ الْحَرَامِمسجد حرام (خانہ کعبہ)
- حَتّٰىیہانتک کہ
- يُقٰتِلُوْكُمْوہ تم سے لڑیں
- فِيْهِاس میں
- فَاِنْپس اگر
- قٰتَلُوْكُمْوہ تم سے لڑیں
- فَاقْتُلُوْھُمْتو تم ان سے لڑو
- كَذٰلِكَاسی طرح
- جَزَآءُسزا
- الْكٰفِرِيْنَکافر (جمع)
Translation · Tafseer-al-Kitaab
اور (جو لوگ تم سے لڑتے ہیں) ان کو جہاں پاؤ قتل کرو اور جہاں سے انہوں نے تم کو نکالا ہے تم بھی ان کو (وہاں سے) نکال باہر کرو، فتنہ تو قتل سے بھی زیادہ برا ہے اور مسجد حرام کے قریب جب تک وہ تم سے نہ لڑیں تم بھی ان سے نہ لڑو۔ پھر اگر وہ تم سے لڑیں تو تم بھی ان کو (بےتامل) قتل کرو کہ ایسے کافروں کی یہی سزا ہے۔
Tafseer-al-Kitaab
[126] یہاں فتنہ سے مراد شرک یا اس کی ترغیب اور توحید کی مخالفت ہے۔