تفسیر الکتاب

Tafseer-al-Kitaab · 2. Al-Baqara · Ayah 227

  1. وَ اِنْ عَزَمُوا الطَّلَاقَ فَاِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ﴿227﴾

    1. وَاِنْاور اگر
    2. عَزَمُواانہوں نے ارادہ کیا
    3. الطَّلَاقَطلاق
    4. فَاِنَّتو بیشک
    5. اللّٰهَاللہ
    6. سَمِيْعٌخوب سنے والا
    7. عَلِيْمٌجاننے والا
Translation · Tafseer-al-Kitaab
اور اگر طلاق کی ٹھان لیں تو (جان لیں کہ) اللہ (سب کچھ) سننے والا (اور) جاننے والا ہے۔
Tafseer-al-Kitaab

[157] زمانہ جاہلیت میں عربوں کا ایک شعار یہ بھی تھا کہ شوہر غصہ میں آکر قسم کھا بیٹھتے تھے کہ اپنی بیویوں سے ہم بستری نہ کریں گے۔ شرعی اصطلاح میں اس کو ایلاء کہتے ہیں۔ ایسے بگاڑ کے لئے اللہ تعالیٰ نے چار مہینے کی مدت مقرر کردی کہ یا تو اس دوران میں رجوع کرلو ورنہ رشتہ ازدواج منقطع کردو تاکہ عورت آزاد ہو کر جس سے چاہے نکاح کرلے۔