56. Al-Waaqiaالواقعة
The Inevitable · Meccan · 96 ayahs · 3 rukus · مولانا عبد السلام بھٹوی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُۙ﴿1﴾
جب وہ واقع ہونے والی واقع ہوگی۔لَیْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌۘ﴿2﴾
اس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں۔خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌۙ﴿3﴾
پست کرنے والی، بلند کرنے والی۔اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّاۙ﴿4﴾
جب زمین ہلائی جائے گی، سخت ہلایا جانا۔وَّ بُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّاۙ﴿5﴾
اور پہاڑ ریزہ ریزہ کردیے جائیں گے، خوب ریزہ ریزہ کیا جانا۔فَكَانَتْ هَبَآءً مُّنْۢبَثًّاۙ﴿6﴾
پس وہ پھیلا ہوا غبار بن جائیں گے۔وَّ كُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةًؕ﴿7﴾
اور تم تین قسم (کے لوگ) ہوجاؤ گے۔فَاَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِؕ﴿8﴾
پس دائیں ہاتھ والے، کیا (خوب) ہیں دائیں ہاتھ والے۔وَ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِؕ﴿9﴾
اور بائیں ہاتھ والے، کیا (برے) ہیں بائیں ہاتھ والے۔وَ السّٰبِقُوْنَ السّٰبِقُوْنَۚۙ﴿10﴾
اور جو پہل کرنے والے ہیں، وہی آگے بڑھنے والے ہیں۔اُولٰٓئِكَ الْمُقَرَّبُوْنَۚ﴿11﴾
یہی لوگ قریب کیے ہوئے ہیں۔فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ﴿12﴾
نعمت کے باغوں میں۔ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ﴿13﴾
بہت بڑی جماعت پہلوں سے۔وَ قَلِیْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَؕ﴿14﴾
اور تھوڑے سے پچھلوں سے ہوں گے۔عَلٰى سُرُرٍ مَّوْضُوْنَةٍۙ﴿15﴾
سونے اور جواہر سے بنے ہوئے تختوں پر (آرام کر رہے ہوں گے)۔مُّتَّكِئِیْنَ عَلَیْهَا مُتَقٰبِلِیْنَ﴿16﴾
ان پر تکیہ لگائے ہوئے آمنے سامنے بیٹھنے والے (ہوں گے)۔یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَۙ﴿17﴾
ان پر چکر لگا رہے ہوں گے وہ لڑکے جو ہمیشہ (لڑکے ہی) رکھے جائیں گے۔بِاَكْوَابٍ وَّ اَبَارِیْقَ١ۙ۬ وَ كَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۙ﴿18﴾
ایسے کوزے اور ٹونٹی والی صراحیاں اور لبالب بھرے ہوئے پیالے لے کر جو بہتی ہوئی شراب کے ہوں گے۔لَّا یُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَ لَا یُنْزِفُوْنَۙ﴿19﴾
وہ نہ اس سے درد سر میں مبتلا ہوں گے اور نہ بہکیں گے۔وَ فَاكِهَةٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوْنَۙ﴿20﴾
اور ایسے پھل لے کر جنھیں وہ پسند کرتے ہیں۔وَ لَحْمِ طَیْرٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَؕ﴿21﴾
اور پرندوں کا گوشت لے کر جس کی وہ خواہش رکھتے ہیں۔وَ حُوْرٌ عِیْنٌۙ﴿22﴾
اور (ان کے لیے وہاں) سفید جسم، سیاہ آنکھوں والی عورتیں ہیں، جو فراخ آنکھوں والی ہیں۔كَاَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُوْنِۚ﴿23﴾
چھپا کر رکھے ہوئے موتیوں کی طرح۔جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿24﴾
اس کے بدلے کے لیے جو وہ کیا کرتے تھے۔لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا تَاْثِیْمًاۙ﴿25﴾
وہ اس میں نہ بےہودہ گفتگو سنیں گے اور نہ گناہ میں ڈالنے والی بات۔اِلَّا قِیْلًا سَلٰمًا سَلٰمًا﴿26﴾
مگر یہ کہنا کہ سلام ہے، سلام ہے۔وَ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِؕ﴿27﴾
اور دائیں ہاتھ والے، کیا (ہی اچھے) ہیں دائیں ہاتھ والے۔فِیْ سِدْرٍ مَّخْضُوْدٍۙ﴿28﴾
(وہ) ایسی بیریوں میں ہوں گے جن کے کانٹے دور کیے ہوئے ہیں۔وَّ طَلْحٍ مَّنْضُوْدٍۙ﴿29﴾
اور ایسے کیلوں میں جو تہ بہ تہ لگے ہوئے ہیں۔وَّ ظِلٍّ مَّمْدُوْدٍۙ﴿30﴾
اور ایسے سائے میں جو خوب پھیلا ہوا ہے۔وَّ مَآءٍ مَّسْكُوْبٍۙ﴿31﴾
اور ایسے پانی میں جو گرایا جا رہا ہے۔وَّ فَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍۙ﴿32﴾
اور بہت زیادہ پھلوں میں۔لَّا مَقْطُوْعَةٍ وَّ لَا مَمْنُوْعَةٍۙ﴿33﴾
جو نہ کبھی ختم ہوں گے اور نہ ان سے کوئی روک ٹوک ہوگی۔وَّ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍؕ﴿34﴾
اور اونچے بستروں میں۔اِنَّاۤ اَنْشَاْنٰهُنَّ اِنْشَآءًۙ﴿35﴾
بلاشبہ ہم نے ان (بستروں والی عورتوں) کو پیدا کیا، نئے سرے سے پیدا کرنا۔فَجَعَلْنٰهُنَّ اَبْكَارًاۙ﴿36﴾
پس ہم نے انھیں کنواریاں بنادیا۔عُرُبًا اَتْرَابًاۙ﴿37﴾
جو خاوندوں کی محبوب، ان کی ہم عمر ہیں۔لِّاَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ٢ؕ۠ع﴿38﴾
دائیں ہاتھ والوں کے لیے۔ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ﴿39﴾
ایک بڑی جماعت پہلے لوگوں سے ہیں۔وَ ثُلَّةٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَؕ﴿40﴾
اور ایک بڑی جماعت پچھلوں سے۔وَ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الشِّمَالِؕ﴿41﴾
اور بائیں ہاتھ والے، کیا (ہی برے) ہیں بائیں ہاتھ والے۔فِیْ سَمُوْمٍ وَّ حَمِیْمٍۙ﴿42﴾
(وہ) ایک زہریلی لو اور کھولتے ہوئے پانی میں۔وَّ ظِلٍّ مِّنْ یَّحْمُوْمٍۙ﴿43﴾
اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں ہوں گے۔لَّا بَارِدٍ وَّ لَا كَرِیْمٍ﴿44﴾
جو نہ ٹھنڈا ہے اور نہ باعزت۔اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُتْرَفِیْنَۚۖ﴿45﴾
بیشک وہ اس سے پہلے نعمتوں میں پالے ہوئے تھے۔وَ كَانُوْا یُصِرُّوْنَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِیْمِۚ﴿46﴾
اور وہ بہت بڑے گناہ (شرک) پر اڑے رہتے تھے۔وَ كَانُوْا یَقُوْلُوْنَ١ۙ۬ اَئِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ﴿47﴾
اور وہ کہا کرتے تھے کیا جب ہم مرجائیں گے اور ہم مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا واقعی ہم ضرور اٹھائے جانے والے ہیں ؟اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَ﴿48﴾
اور کیا ہمارے پہلے باپ دادا بھی ؟قُلْ اِنَّ الْاَوَّلِیْنَ وَ الْاٰخِرِیْنَۙ﴿49﴾
کہہ دے بیشک تمام پہلے اور پچھلے۔لَمَجْمُوْعُوْنَ١ۙ۬ اِلٰى مِیْقَاتِ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ﴿50﴾
ایک معلوم دن کے مقرر وقت پر یقینا اکٹھے کیے جانے والے ہیں۔ثُمَّ اِنَّكُمْ اَیُّهَا الضَّآلُّوْنَ الْمُكَذِّبُوْنَۙ﴿51﴾
پھر بیشک تم اے گمراہو ! جھٹلانے والو !لَاٰكِلُوْنَ مِنْ شَجَرٍ مِّنْ زَقُّوْمٍۙ﴿52﴾
یقینا تھوہر کے پودے میں سے کھانے والے ہو۔فَمَالِئُوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَۚ﴿53﴾
پھر اس سے پیٹ بھرنے والے ہو۔فَشٰرِبُوْنَ عَلَیْهِ مِنَ الْحَمِیْمِۚ﴿54﴾
پھر اس پر کھولتے پانی سے پینے والے ہو۔فَشٰرِبُوْنَ شُرْبَ الْهِیْمِؕ﴿55﴾
پھر پیاس کی بیماری والے اونٹوں کے پینے کی طرح پینے والے ہو۔هٰذَا نُزُلُهُمْ یَوْمَ الدِّیْنِؕ﴿56﴾
یہ جزا کے دن ان کی مہمانی ہے۔نَحْنُ خَلَقْنٰكُمْ فَلَوْ لَا تُصَدِّقُوْنَ﴿57﴾
ہم نے ہی تمہیں پیدا کیا تو تم (دوبارہ اٹھنے کو) کیوں سچ نہیں مانتے ؟اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تُمْنُوْنَؕ﴿58﴾
تو کیا تم نے دیکھا وہ (نطفہ) جو تم ٹپکاتے ہو ؟ءَاَنْتُمْ تَخْلُقُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الْخٰلِقُوْنَ﴿59﴾
کیا تم اسے پیدا کرتے ہو، یا ہم ہی پیدا کرنے والے ہیں ؟نَحْنُ قَدَّرْنَا بَیْنَكُمُ الْمَوْتَ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَۙ﴿60﴾
ہم نے ہی تمہارے درمیان موت کا وقت مقرر کیا ہے اور ہم ہرگز عاجز نہیں ہیں۔عَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ اَمْثَالَكُمْ وَ نُنْشِئَكُمْ فِیْ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ﴿61﴾
اس بات سے کہ تمہاری جگہ تمہارے جیسے اور لوگ لے آئیں اور نئے سرے سے تمہیں ایسی صورت میں پیدا کردیں جو تم نہیں جانتے۔وَ لَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْاَةَ الْاُوْلٰى فَلَوْ لَا تَذَكَّرُوْنَ﴿62﴾
اور بلاشبہ یقینا تم پہلی دفعہ پیدا ہونے کو جان چکے ہو تو تم کیوں نصیحت حاصل نہیں کرتے ؟اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تَحْرُثُوْنَؕ﴿63﴾
پھر کیا تم نے دیکھا جو کچھ تم بوتے ہو ؟ءَاَنْتُمْ تَزْرَعُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الزّٰرِعُوْنَ﴿64﴾
کیا تم اسے اگاتے ہو، یا ہم ہی اگانے والے ہیں ؟لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنٰهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُوْنَ﴿65﴾
اگر ہم چاہیں تو ضرور اسے ریزہ ریزہ کردیں، پھر تم تعجب سے باتیں بناتے رہ جاؤ۔اِنَّا لَمُغْرَمُوْنَۙ﴿66﴾
کہ بیشک ہم تو تاوان ڈال دیے گئے ہیں۔بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ﴿67﴾
بلکہ ہم بےنصیب ہیں۔اَفَرَءَیْتُمُ الْمَآءَ الَّذِیْ تَشْرَبُوْنَؕ﴿68﴾
پھر کیا تم نے دیکھا وہ پانی جو تم پیتے ہو ؟ءَاَنْتُمْ اَنْزَلْتُمُوْهُ مِنَ الْمُزْنِ اَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُوْنَ﴿69﴾
کیا تم نے اسے بادل سے اتارا ہے، یا ہم ہی اتارنے والے ہیں ؟لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنٰهُ اُجَاجًا فَلَوْ لَا تَشْكُرُوْنَ﴿70﴾
اگر ہم چاہیں تو اسے سخت نمکین بنادیں، پھر تم شکر ادا کیوں نہیں کرتے ؟اَفَرَءَیْتُمُ النَّارَ الَّتِیْ تُوْرُوْنَؕ﴿71﴾
پھر کیا تم نے دیکھی وہ آگ جو تم سلگاتے ہو ؟ءَاَنْتُمْ اَنْشَاْتُمْ شَجَرَتَهَاۤ اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُوْنَ﴿72﴾
کیا تم نے اس کے درخت کو پیدا کیا، یا ہم ہی پیدا کرنے والے ہیں ؟نَحْنُ جَعَلْنٰهَا تَذْكِرَةً وَّ مَتَاعًا لِّلْمُقْوِیْنَۚ﴿73﴾
ہم نے ہی اسے مسافروں کے لیے ایک نصیحت اور فائدے کی چیز بنایا ہے۔فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ع﴿74﴾
سو تو اپنے بہت عظمت والے رب کے نام کی تسبیح کر۔فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوْمِۙ﴿75﴾
پس نہیں ! میں ستاروں کے گرنے کی جگہوں کی قسم کھاتا ہوں !وَ اِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُوْنَ عَظِیْمٌۙ﴿76﴾
اور بلاشبہ یہ یقینا ایسی قسم ہے کہ اگر تم جانو تو بہت بڑی ہے۔اِنَّهٗ لَقُرْاٰنٌ كَرِیْمٌۙ﴿77﴾
کہ بلاشبہ یہ یقینا ایک باعزت پڑھی جانے والی چیز ہے۔فِیْ كِتٰبٍ مَّكْنُوْنٍۙ﴿78﴾
ایک ایسی کتاب میں جو چھپا کر رکھی ہوئی ہے۔لَّا یَمَسُّهٗۤ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَؕ﴿79﴾
اسے کوئی ہاتھ نہیں لگاتا مگر جو بہت پاک کیے ہوئے ہیں۔تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ﴿80﴾
تمام جہانوں کے رب کی طرف سے اتاری ہوئی ہے۔اَفَبِهٰذَا الْحَدِیْثِ اَنْتُمْ مُّدْهِنُوْنَۙ﴿81﴾
پھر کیا اس کلام سے تم بےتوجہی کرنے والے ہو ؟وَ تَجْعَلُوْنَ رِزْقَكُمْ اَنَّكُمْ تُكَذِّبُوْنَ﴿82﴾
اور تم اپنا حصہ یہ ٹھہراتے ہو کہ بیشک تم جھٹلاتے ہو۔فَلَوْ لَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُوْمَۙ﴿83﴾
پھر کیوں نہیں کہ جب وہ (جان) حلق کو پہنچ جاتی ہے۔وَ اَنْتُمْ حِیْنَئِذٍ تَنْظُرُوْنَۙ﴿84﴾
اور تم اس وقت دیکھ رہے ہوتے ہو۔وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْكُمْ وَ لٰكِنْ لَّا تُبْصِرُوْنَ﴿85﴾
اور ہم تم سے زیادہ اس کے قریب ہوتے ہیں اور لیکن تم نہیں دیکھتے۔فَلَوْ لَاۤ اِنْ كُنْتُمْ غَیْرَ مَدِیْنِیْنَۙ﴿86﴾
سو اگر تم (کسی کے) محکوم نہیں تو کیوں نہیں۔تَرْجِعُوْنَهَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿87﴾
تم اسے واپس لے آتے، اگر تم سچے ہو۔فَاَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَۙ﴿88﴾
پس لیکن اگر وہ ان لوگوں سے ہوا جو قریب کیے ہوئے ہیں۔فَرَوْحٌ وَّ رَیْحَانٌ١ۙ۬ وَّ جَنَّتُ نَعِیْمٍ﴿89﴾
تو (اس کے لیے) راحت اور خوشبو دار پھول اور نعمت والی جنت ہے۔وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِۙ﴿90﴾
اور لیکن اگر وہ دائیں ہاتھ والوں سے ہوا۔فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِؕ﴿91﴾
تو (کہا جائے گا) تجھ پر سلام (کہ تو) دائیں ہاتھ والوں سے ہے۔وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِیْنَ الضَّآلِّیْنَۙ﴿92﴾
اور لیکن اگر وہ جھٹلانے والے گمراہ لوگوں سے ہوا۔فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِیْمٍۙ﴿93﴾
تو اس کے لیے کھولتے ہوئے پانی کی مہمانی ہے۔وَّ تَصْلِیَةُ جَحِیْمٍ﴿94﴾
اور جہنم میں داخل کیا جانا ہے۔اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْیَقِیْنِۚ﴿95﴾
بلا شبہ یقینا یہی ہے وہ سچ جو یقینی ہے۔فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ع﴿96﴾
سو تو اپنے بہت عظمت والے رب کے نام کی تسبیح کر۔