77. Al-Mursalaatالمرسلات

The Emissaries · Meccan · 50 ayahs · 2 rukus · مولانا عبد السلام بھٹوی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. وَ الْمُرْسَلٰتِ عُرْفًاۙ﴿1﴾

    قسم ہے ان (ہواؤں) کی جو جانے پہچانے معمول کے مطابق چھوڑی جاتی ہیں !
  2. فَالْعٰصِفٰتِ عَصْفًاۙ﴿2﴾

    پھر جو تند ہو کر تیز چلنے والی ہیں !
  3. وَّ النّٰشِرٰتِ نَشْرًاۙ﴿3﴾

    اور جو (بادلوں کو اٹھاکر) پھیلا دینے والی ہیں ! خوب پھیلانا۔
  4. فَالْفٰرِقٰتِ فَرْقًاۙ﴿4﴾

    پھر جو (انھیں) پھاڑ کر جدا جدا کردینے والی ہیں !
  5. فَالْمُلْقِیٰتِ ذِكْرًاۙ﴿5﴾

    پھر جو (دلوں میں) یاد (الٰہی) ڈالنے والی ہیں !
  6. عُذْرًا اَوْ نُذْرًاۙ﴿6﴾

    عذر کے لیے، یا ڈرانے کے لیے۔
  7. اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَوَاقِعٌؕ﴿7﴾

    بیشک تم سے جس چیز کا وعدہ کیا جاتا ہے یقینا ہو کر رہنے والی ہے۔
  8. فَاِذَا النُّجُوْمُ طُمِسَتْۙ﴿8﴾

    پس جب ستارے مٹا دیے جائیں گے۔  
  9. وَ اِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتْۙ﴿9﴾

    اور جب آسمان کھولا جائے گا۔
  10. وَ اِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْۙ﴿10﴾

    اور جب پہاڑ اڑا دیے جائیں گے۔
  11. وَ اِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتْؕ﴿11﴾

    اور جب (وہ وقت آجائے گا) جو رسولوں کے ساتھ مقرر کیا گیا۔
  12. لِاَیِّ یَوْمٍ اُجِّلَتْؕ﴿12﴾

    (یہ سب چیزیں) کس دن کے لیے مؤخر کی گئی ہیں ؟
  13. لِیَوْمِ الْفَصْلِۚ﴿13﴾

    فیصلے کے دن کے لیے۔
  14. وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الْفَصْلِؕ﴿14﴾

    اور تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ فیصلے کا دن کیا ہے ؟
  15. وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿15﴾

    اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔
  16. اَلَمْ نُهْلِكِ الْاَوَّلِیْنَؕ﴿16﴾

    کیا ہم نے پہلوں کو ہلاک نہیں کیا ؟
  17. ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْاٰخِرِیْنَ﴿17﴾

    پھر ہم ان کے پیچھے دوسروں کو بھیجتے رہتے ہیں۔
  18. كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ﴿18﴾

    ہم مجرموں کے ساتھ اسی طرح کرتے ہیں۔
  19. وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿19﴾

    اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔
  20. اَلَمْ نَخْلُقْكُّمْ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍۙ﴿20﴾

    کیا ہم نے تمہیں ایک حقیر پانی سے پیدا نہیں کیا ؟
  21. فَجَعَلْنٰهُ فِیْ قَرَارٍ مَّكِیْنٍۙ﴿21﴾

    پھر ہم نے اسے ایک مضبوط ٹھکانے میں رکھا۔
  22. اِلٰى قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍۙ﴿22﴾

    ایک معلوم اندازے تک۔
  23. فَقَدَرْنَا١ۖۗ فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ﴿23﴾

    پس ہم نے اندازہ کیا تو ہم اچھے اندازہ کرنے والے ہیں۔
  24. وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿24﴾

    اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔
  25. اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ كِفَاتًاۙ﴿25﴾

    کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا ؟
  26. اَحْیَآءً وَّ اَمْوَاتًاۙ﴿26﴾

    زندوں کو اور مردوں کو۔
  27. وَّ جَعَلْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسْقَیْنٰكُمْ مَّآءً فُرَاتًاؕ﴿27﴾

    اور ہم نے اس میں بلند پہاڑ بنائے اور ہم نے تمہیں نہایت میٹھا پانی پلانے کے لیے دیا۔
  28. وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿28﴾

    اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔
  29. اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى مَا كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَۚ﴿29﴾

    اس چیز کی طرف چلو جسے تم جھٹلاتے تھے۔
  30. اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى ظِلٍّ ذِیْ ثَلٰثِ شُعَبٍۙ﴿30﴾

    ایک سائے کی طرف چلو جو تین شاخوں والا ہے۔
  31. لَّا ظَلِیْلٍ وَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ اللَّهَبِؕ﴿31﴾

    نہ سایہ کرنے والا ہے اور نہ وہ شعلے سے کسی کام آتا ہے۔
  32. اِنَّهَا تَرْمِیْ بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِۚ﴿32﴾

    بلاشبہ وہ (آگ) محل جیسے شرارے پھینکے گی۔
  33. كَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفْرٌؕ﴿33﴾

    جیسے وہ زرد اونٹ ہوں۔
  34. وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿34﴾

    اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔
  35. هٰذَا یَوْمُ لَا یَنْطِقُوْنَۙ﴿35﴾

    یہ دن ہے کہ وہ نہیں بولینگے۔
  36. وَ لَا یُؤْذَنُ لَهُمْ فَیَعْتَذِرُوْنَ﴿36﴾

    اور نہ انھیں اجازت دی جائے گی کہ وہ عذر کریں۔
  37. وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿37﴾

    اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔
  38. هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ١ۚ جَمَعْنٰكُمْ وَ الْاَوَّلِیْنَ﴿38﴾

    یہ فیصلے کا دن ہے، ہم نے تمہیں اور پہلوں کو اکٹھا کردیا ہے۔
  39. فَاِنْ كَانَ لَكُمْ كَیْدٌ فَكِیْدُوْنِ﴿39﴾

    تو اگر تمہارے پاس کوئی خفیہ تدبیر ہے تو میرے ساتھ کرلو۔
  40. وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ۠ع﴿40﴾

    اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔
  41. اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ ظِلٰلٍ وَّ عُیُوْنٍۙ﴿41﴾

    یقینا پرہیزگار لوگ اس دن سایوں اور چشموں میں ہوں گے۔
  42. وَّ فَوَاكِهَ مِمَّا یَشْتَهُوْنَؕ﴿42﴾

    اور پھلوں میں، جس قسم میں سے وہ چاہیں گے۔
  43. كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿43﴾

    مزے سے کھاؤ اور پیو، اس کے عوض جو تم کیا کرتے تھے۔
  44. اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ﴿44﴾

    یقینا ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں۔
  45. وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿45﴾

    اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔
  46. كُلُوْا وَ تَمَتَّعُوْا قَلِیْلًا اِنَّكُمْ مُّجْرِمُوْنَ﴿46﴾

    (اے جھٹلانے والو !) تھوڑا سا کھالو اور فائدہ اٹھا لو، یقینا تم مجرم ہو۔
  47. وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿47﴾

    اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔
  48. وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ ارْكَعُوْا لَا یَرْكَعُوْنَ﴿48﴾

    اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جھک جاؤ تو وہ نہیں جھکتے۔
  49. وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿49﴾

    اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔
  50. فَبِاَیِّ حَدِیْثٍۭ بَعْدَهٗ یُؤْمِنُوْنَ۠ع﴿50﴾

    پھر اس کے بعد وہ کس بات پر ایمان لائیں گے ؟