85. Al-Buroojالبروج
The Constellations · Meccan · 22 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد السلام بھٹوی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الْبُرُوْجِۙ﴿1﴾
قسم ہے برجوں والے آسمان کی !وَ الْیَوْمِ الْمَوْعُوْدِۙ﴿2﴾
اور اس دن کی جس کا وعدہ دیا گیا ہے !وَ شَاهِدٍ وَّ مَشْهُوْدٍؕ﴿3﴾
اور حاضر ہونے والے کی اور جس کے پاس حاضر ہوا جائے !قُتِلَ اَصْحٰبُ الْاُخْدُوْدِۙ﴿4﴾
مارے گئے اس خندق والے۔النَّارِ ذَاتِ الْوَقُوْدِۙ﴿5﴾
جو سرا سر آگ تھی بہت ایندھن والی۔اِذْ هُمْ عَلَیْهَا قُعُوْدٌۙ﴿6﴾
جب وہ اس کے اوپر بیٹھے ہوئے تھے۔وَّ هُمْ عَلٰى مَا یَفْعَلُوْنَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ شُهُوْدٌؕ﴿7﴾
اور وہ اس پر جو وہ ایمان والوں کے ساتھ کر رہے تھے، گواہ تھے۔وَ مَا نَقَمُوْا مِنْهُمْ اِلَّاۤ اَنْ یُّؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِۙ﴿8﴾
اور انھوں نے ان سے اس کے سوا کسی چیز کا بدلہ نہیں لیا کہ وہ اس اللہ پر ایمان رکھتے ہیں جو سب پر غالب ہے، ہر تعریف کے لائق ہے۔الَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌؕ﴿9﴾
وہ کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہی صرف اس کی ہے اور اللہ ہر چیز پر گواہ ہے۔اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَ لَهُمْ عَذَابُ الْحَرِیْقِؕ﴿10﴾
یقینا وہ لوگ جنھوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو آزمائش میں ڈالا، پھر انھوں نے توبہ نہیں کی تو ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے جلنے کا عذاب ہے۔اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۣؕ۬ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِیْرُؕ﴿11﴾
بلاشبہ وہ لوگ جو ایمان لائے اور انھوں نے نیک کام کیے ان کے لیے ایسے باغات ہیں جن کے نیچے سے نہریں بہ رہی ہیں، یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِیْدٌؕ﴿12﴾
بےشکتیرے رب کی پکڑ یقینا بہت سخت ہے۔اِنَّهٗ هُوَ یُبْدِئُ وَ یُعِیْدُۚ﴿13﴾
بیشک وہی پہلی بار پیدا کرتا ہے اور (وہی) دوبارہ پیدا کرے گا۔وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُۙ﴿14﴾
اور وہی ہے جو بےحد بخشنے والا، نہایت محبت کرنے والا ہے۔ذُو الْعَرْشِ الْمَجِیْدُۙ﴿15﴾
عرش کا مالک ہے، بڑی شان والا ہے۔فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُؕ﴿16﴾
کر گزرنے والا ہے جو چاہتا ہے۔هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْجُنُوْدِۙ﴿17﴾
کیا تیرے پاس ان لشکروں کی خبر پہنچی ہے ؟فِرْعَوْنَ وَ ثَمُوْدَؕ﴿18﴾
جو فرعون اور ثمود تھے۔بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ تَكْذِیْبٍۙ﴿19﴾
بلکہ وہ لوگ جنھوں نے کفر کیا، جھٹلانے میں لگے ہوئے ہیں۔وَّ اللّٰهُ مِنْ وَّرَآئِهِمْ مُّحِیْطٌۚ﴿20﴾
اور اللہ ان کے پیچھے سے (انھیں) گھیرنے والا ہے۔بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌۙ﴿21﴾
بلکہ وہ ایک بڑی شان والا قرآن ہے۔فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ۠ع﴿22﴾
اس تختی میں (لکھا ہوا) ہے جس کی حفاظت کی گئی ہے۔