78. An-Nabaالنبإ
The Announcement · Meccan · 40 ayahs · 2 rukus · مولانا امین احسن اصلاحی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عَمَّ یَتَسَآءَلُوْنَۚ﴿1﴾
یہ لوگ کس چیز کے بارے میں چہ میگوئیاں کررہے ہیں ؟عَنِ النَّبَاِ الْعَظِیْمِۙ﴿2﴾
اس بڑی خبر کے بارے میںالَّذِیْ هُمْ فِیْهِ مُخْتَلِفُوْنَؕ﴿3﴾
جس میں کوئی کچھ کہہ رہا ہے کوئی کچھ !كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَۙ﴿4﴾
ہرگز نہیں، عنقریب جان لیں گے ،ثُمَّ كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ﴿5﴾
پھر ہرگز نہیں، وہ جلد جان لیں گے !اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًاۙ﴿6﴾
کیا ہم نے زمین کو گہوارہوَّ الْجِبَالَ اَوْتَادًا۪ۙ﴿7﴾
اور پہاڑوں کو میخیں نہیں بنایا ؟وَّ خَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًاۙ﴿8﴾
تم کو جوڑے جوڑے نہیں پیدا کیا ؟وَّ جَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًاۙ﴿9﴾
تمہاری نیند کو رافع کلفت نہیں بنایا ؟وَّ جَعَلْنَا الَّیْلَ لِبَاسًاۙ﴿10﴾
رات کو تمہارے لئے پردہوَّ جَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا۪﴿11﴾
اور دن کو وقت معاش نہیں بنایا ؟وَّ بَنَیْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًاۙ﴿12﴾
تمہارے اوپرسات محکم آسمان نہیں بنائےوَّ جَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا۪ۙ﴿13﴾
اور اس کے اندر ایک روشن چراغ نہیں رکھا ؟وَّ اَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًاۙ﴿14﴾
اور کیا ہم نے پانی نے لبریز بدلیوں سے موسلادھار پانی نہیں برسایالِّنُخْرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّ نَبَاتًاۙ﴿15﴾
کہ اس کے ذریعہ سے اگائیں غلہ اور نباتاتوَّ جَنّٰتٍ اَلْفَافًاؕ﴿16﴾
اور گھنے باغ ؟اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِیْقَاتًاۙ﴿17﴾
بیشک فیصلہ کے دن کا وقت منفرد ہے۔یَّوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ فَتَاْتُوْنَ اَفْوَاجًاۙ﴿18﴾
جس دن صورپھونکا جائے گا تو تم آؤگے فوج درفوجوَّ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًاۙ﴿19﴾
اور آسمان کھولاجائے گا تو اسی میں دروازے ہی دروازے ہوجائیں گےوَّ سُیِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًاؕ﴿20﴾
اور پہاڑ چلادیئے جائیں گے تو وہ بالکل سراب بن کر رہ جائیں گےاِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا۪ۙ﴿21﴾
بیشک جہنم گھات میں ہے۔لِّلطَّاغِیْنَ مَاٰبًاۙ﴿22﴾
سرکشوں کا ٹھکانا۔لّٰبِثِیْنَ فِیْهَاۤ اَحْقَابًاۚ﴿23﴾
اس میں رہیں گے مدتہائے درازلَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا بَرْدًا وَّ لَا شَرَابًاۙ﴿24﴾
، نہ اس میں کوئی ٹھنڈک نصیب ہوگی نہ گرم پانیاِلَّا حَمِیْمًا وَّ غَسَّاقًاۙ﴿25﴾
اور پیپ کے سوا کوئی پینے کی چیزجَزَآءً وِّفَاقًاؕ﴿26﴾
، بدلہ ان کے عمل کے موافق ،اِنَّهُمْ كَانُوْا لَا یَرْجُوْنَ حِسَابًاۙ﴿27﴾
یہ لوگ محاسبہ کا گمان نہیں رکھتے تھےوَّ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا كِذَّابًاؕ﴿28﴾
اور انہوں نے ہماری آیتوں کی بےدریغ تکذیب کیوَ كُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰهُ كِتٰبًاۙ﴿29﴾
اور ہم نے ہر چیز کو لکھ کر شمار کررکھا ہے ،فَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِیْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًا۠ع﴿30﴾
توچکھو، اب تمہارے عذاب ہی میں ہم اضافہ کریں گےاِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ مَفَازًاۙ﴿31﴾
بیشک خدا ترسوں کے لئے فائزالمرامی ہےحَدَآئِقَ وَ اَعْنَابًاۙ﴿32﴾
۔ باغ اور انگور ،وَّ كَوَاعِبَ اَتْرَابًاۙ﴿33﴾
اٹھتی جوانیوں والی ہم سنیںوَّ كَاْسًا دِهَاقًاؕ﴿34﴾
، اور چھلکتے جام ،لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا كِذّٰبًاۚ﴿35﴾
نہ اس میں بک بک سنیں گے نہ بہتان طرازیجَزَآءً مِّنْ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًاۙ﴿36﴾
، یہ تیرے رب کی طرف سے صلہ ہوگا، بالکل ان کے عمل کے حساب سے ،رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا الرَّحْمٰنِ لَا یَمْلِكُوْنَ مِنْهُ خِطَابًاۚ﴿37﴾
آسمانوں اور زمین اور ان کے مابین کی ساری چیزوں کے رب رحمن کی طرف ہے، جس کی طرف سے یہ کوئی بات کرنے کا اختیار نہ رکھیں گے ،یَوْمَ یَقُوْمُ الرُّوْحُ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ صَفًّا١ۙۗؕ لَّا یَتَكَلَّمُوْنَ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَ قَالَ صَوَابًا﴿38﴾
جس دن جبریل اور فرشتے صف بستہ کھڑے ہوں گے کوئی بات نہیں کرے گا مگر جس کو رب رحمن اجازت دے اور وہ بالکل ٹھیک بات کہے گاذٰلِكَ الْیَوْمُ الْحَقُّ١ۚ فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ مَاٰبًا﴿39﴾
، یہ دن شدنی ہے تو جو چاہے اپنے رب کی طرف ٹھکانا بنالےاِنَّاۤ اَنْذَرْنٰكُمْ عَذَابًا قَرِیْبًا١ۖۚ۬ یَّوْمَ یَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ یَدٰهُ وَ یَقُوْلُ الْكٰفِرُ یٰلَیْتَنِیْ كُنْتُ تُرٰبًا۠ع﴿40﴾
، ہم نے تم کو ایک قریب آجانے والے عذاب سے آگاہ کردیا ہے، جس آدمی اپنی اس کمائی کو دیکھے گا جو اس نے آگے کے لئے کی ہوگی اور کافر کہے گا کاش میں مٹی ہوتا !