84. Al-Inshiqaaqالإنشقاق

The Splitting Open · Meccan · 25 ayahs · 1 rukus · مولانا امین احسن اصلاحی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْۙ﴿1﴾

    جب کہ آسمان پھٹ جائے گا
  2. وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْۙ﴿2﴾

    اور اپنے خداوند کے حکم کی تعمیل کرے گا اور اس کے لئے یہی زیبا ہے۔
  3. وَ اِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْۙ﴿3﴾

    اور جب کہ زمین تان دی جائے گی
  4. وَ اَلْقَتْ مَا فِیْهَا وَ تَخَلَّتْۙ﴿4﴾

    اور وہ اپنے اندر کی چیزیں باہر ڈال کر فارغ ہوجائے گی
  5. وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْؕ﴿5﴾

    اور وہ اپنے خداوند کے حکم کی تعمیل کرے گی اور اس کو یہی چاہئے
  6. یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلٰقِیْهِۚ﴿6﴾

    اے انسان، تو کشاں کشاں اپنے خداوند ہی کی طرف جا رہا ہے اور اس سے ملنے والا ہے۔
  7. فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖۙ﴿7﴾

    تو جس کو اس کا اعمال نامہ اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا
  8. فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیْرًاۙ﴿8﴾

    اس کا حساب تو نہایت آسان ہوگا
  9. وَّ یَنْقَلِبُ اِلٰۤى اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاؕ﴿9﴾

    اور وہ اپنے لوگوں کے پاس نہایت شادمند لوٹے گا۔
  10. وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهْرِهٖۙ﴿10﴾

    رہاوہ جس کا اعمال نامہ اس کے پیچھے سے پکڑا دیا جائے گا
  11. فَسَوْفَ یَدْعُوْا ثُبُوْرًاۙ﴿11﴾

    تو وہ موت کی دہائی دے گا
  12. وَّ یَصْلٰى سَعِیْرًاؕ﴿12﴾

    اور دوزخ میں پڑے گا۔
  13. اِنَّهٗ كَانَ فِیْۤ اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاؕ﴿13﴾

    وہ اپنے لوگوں میں مگن رہا۔
  14. اِنَّهٗ ظَنَّ اَنْ لَّنْ یَّحُوْرَۚۛ﴿14﴾

    اس نے گمان رکھا کہ اس کو کبھی لوٹنا نہیں ہوگا۔
  15. بَلٰۤى١ۛۚ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِیْرًاؕ﴿15﴾

    ہاں، کیوں نہیں ! اس کا رب تو اس کو اچھی طرح دیکھ رہا تھا۔
  16. فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالشَّفَقِۙ﴿16﴾

    پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں شفق کی
  17. وَ الَّیْلِ وَ مَا وَسَقَۙ﴿17﴾

    اور رات کی اور ان چیزوں کی جن کو وہ اپنے اندر سمیٹ لیتی ہے
  18. وَ الْقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَۙ﴿18﴾

    اور چاند کی جب وہ پورا ہوجاتا ہے
  19. لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍؕ﴿19﴾

    کہ تم کو لازماً چڑھنا ہے درجہ بدرجہ۔
  20. فَمَا لَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَۙ﴿20﴾

    تو انہیں کیا ہوگیا ہے کہ ایمان نہیں لا رہے ہیں
  21. وَ اِذَا قُرِئَ عَلَیْهِمُ الْقُرْاٰنُ لَا یَسْجُدُوْنَؕ۩۩﴿21﴾

    اور جب انہیں قرآن سنایا جاتا ہے تو سجدے میں نہیں گر پڑتے !
  22. بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یُكَذِّبُوْنَ٘ۖ﴿22﴾

    بلکہ جنہوں نے کفر کیا وہ جھٹلا رہے ہیں
  23. وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا یُوْعُوْنَ٘ۖ﴿23﴾

    اور اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ یہ جمع کر رہے ہیں
  24. فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍۙ﴿24﴾

    تو ان کو ایک دردناک عذاب کی خوشخبری سنا دو۔
  25. اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ۠ع﴿25﴾

    ہاں، جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک اعمال کئے ان کے لئے دائمی انعام ہے۔