85. Al-Buroojالبروج

The Constellations · Meccan · 22 ayahs · 1 rukus · مولانا امین احسن اصلاحی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الْبُرُوْجِۙ﴿1﴾

    قسم ہے برجوں والے آسمان
  2. وَ الْیَوْمِ الْمَوْعُوْدِۙ﴿2﴾

    اور وعدہ کئے ہوئے دن کی
  3. وَ شَاهِدٍ وَّ مَشْهُوْدٍؕ﴿3﴾

    اور دیکھنے والے اور دیکھی ہوئی کی۔
  4. قُتِلَ اَصْحٰبُ الْاُخْدُوْدِۙ﴿4﴾

    ہلاک ہوئے گھاٹی والے
  5. النَّارِ ذَاتِ الْوَقُوْدِۙ﴿5﴾

    ایندھن بھری آگ کی
  6. اِذْ هُمْ عَلَیْهَا قُعُوْدٌۙ﴿6﴾

    جب کہ وہ اس پر بیٹھے ہوں گے
  7. وَّ هُمْ عَلٰى مَا یَفْعَلُوْنَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ شُهُوْدٌؕ﴿7﴾

    اور جو کچھ وہ اہل ایمان سے کرتے رہے اس کو دیکھیں گے
  8. وَ مَا نَقَمُوْا مِنْهُمْ اِلَّاۤ اَنْ یُّؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِۙ﴿8﴾

    اور انہوں نے ان پر محض اس وجہ سے غصہ نکالا کہ وہ ایمان لائے اس خدائے عزیز وحمید پر
  9. الَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌؕ﴿9﴾

    جس کی ہی بادشاہی ہے آسمانوں اور زمین میں اور اللہ ہر چیز کو دیکھ رہا ہے
  10. اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَ لَهُمْ عَذَابُ الْحَرِیْقِؕ﴿10﴾

    جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کو ستایا، پھر توبہ نہ کی، ان کے لئے لازماً جہنم کی سزا اور جلنے کا عذاب ہے۔
  11. اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۣؕ۬ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِیْرُؕ﴿11﴾

    البتہ جو پختہ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کئے ان کے لئے باغ ہوں گے جن میں نہریں بہہ رہی ہوں گی۔ بڑی کامیابی دراصل یہ ہے !۔
  12. اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِیْدٌؕ﴿12﴾

    بیشک تیرے رب کی پکڑ بڑی ہی سخت ہے۔
  13. اِنَّهٗ هُوَ یُبْدِئُ وَ یُعِیْدُۚ﴿13﴾

    وہی آغاز کرتا ہے اور وہی لوٹائے گا۔
  14. وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُۙ﴿14﴾

    اور وہ بخشنے والا پیار کرنے والا ہے۔
  15. ذُو الْعَرْشِ الْمَجِیْدُۙ﴿15﴾

    عرش بریں کا مالک۔
  16. فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُؕ﴿16﴾

    جو چاہے کر ڈالنے والا۔
  17. هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْجُنُوْدِۙ﴿17﴾

    تجھے لشکروں کی خبر پہنچی ہے ؟
  18. فِرْعَوْنَ وَ ثَمُوْدَؕ﴿18﴾

    فرعون اور ثمود کے لشکروں کی ؟
  19. بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ تَكْذِیْبٍۙ﴿19﴾

    لیکن یہ کفار جھٹلانے ہی میں لگے رہیں گے۔
  20. وَّ اللّٰهُ مِنْ وَّرَآئِهِمْ مُّحِیْطٌۚ﴿20﴾

    اور خدا ان کو ان کے آگے پیچھے سے گھیرے ہوئے ہے۔
  21. بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌۙ﴿21﴾

    (یہ جھٹلانے کی چیز نہیں) بلکہ یہ بڑے مرتبہ کا کلام ہے۔
  22. فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ۠ع﴿22﴾

    یہ لوح محفوظ کے اندر ہے۔