89. Al-Fajrالفجر
The Dawn · Meccan · 30 ayahs · 1 rukus · مولانا امین احسن اصلاحی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ الْفَجْرِۙ﴿1﴾
شاہد ہے فجروَ لَیَالٍ عَشْرٍۙ﴿2﴾
اور دس راتیںوَّ الشَّفْعِ وَ الْوَتْرِۙ﴿3﴾
اور جفت و طاقوَ الَّیْلِ اِذَا یَسْرِۚ﴿4﴾
اور رات جب وہ چل کھڑی ہو۔هَلْ فِیْ ذٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِیْ حِجْرٍؕ﴿5﴾
کیوں ان میں تو ہے ایک عاقل کے لیے عظیم شہادت)اَلَمْ تَرَ كَیْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ۪ۙ﴿6﴾
دیکھا نہیں، کیا کیا تیرے خداوند نے عاد کے ساتھ !اِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ۪ۙ﴿7﴾
ستونوں والے ارم کے ساتھالَّتِیْ لَمْ یُخْلَقْ مِثْلُهَا فِی الْبِلَادِ۪ۙ﴿8﴾
جن کا ثانی نہ ہوا ملکوں میںوَ ثَمُوْدَ الَّذِیْنَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ۪ۙ﴿9﴾
اور ثمود کے ساتھ جنہوں نے وادی میں پتھر تراشےوَ فِرْعَوْنَ ذِی الْاَوْتَادِ۪ۙ﴿10﴾
اور فرعون میخوں والے کے ساتھ !الَّذِیْنَ طَغَوْا فِی الْبِلَادِ۪ۙ﴿11﴾
انہوں نے ملکوں میں سر اٹھائےفَاَكْثَرُوْا فِیْهَا الْفَسَادَ۪ۙ﴿12﴾
اور ان میں بڑی اودھم مچائیفَصَبَّ عَلَیْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍۚۙ﴿13﴾
تو تیرے خداوند نے ان پر عذاب کے کوڑے برسائے۔اِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِؕ﴿14﴾
بیشک تیرا خداوند گھات میں رہتا ہے۔فَاَمَّا الْاِنْسَانُ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ رَبُّهٗ فَاَكْرَمَهٗ وَ نَعَّمَهٗ١ۙ۬ فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَكْرَمَنِؕ﴿15﴾
لیکن انسان کا حال یہ ہے کہ جب اس کا خداوند اس کا امتحان کرتا اور اس کو عزت و نعمت بخشتا ہے تو وہ خیال کرتا ہے کہ میرے رب نے میری شان بڑھائی ہےوَ اَمَّاۤ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ فَقَدَرَ عَلَیْهِ رِزْقَهٗ١ۙ۬ فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَهَانَنِۚ﴿16﴾
اور جب اس کو جانچتا اور رزق میں کمی کرتا ہے تو کہتا ہے کہ میر خداوند نے مجھے ذلیل کر ڈالا۔كَلَّا بَلْ لَّا تُكْرِمُوْنَ الْیَتِیْمَۙ﴿17﴾
ہر گز نہیں، بلکہ تم یتیموں کی قدر نہیں کرتےوَ لَا تَحٰٓضُّوْنَ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِۙ﴿18﴾
اور نہ مسکینوں کو کھلانے پر ایک دوسرے کو ابھارتےوَ تَاْكُلُوْنَ التُّرَاثَ اَكْلًا لَّمًّاۙ﴿19﴾
اور وراثت کو سمیٹ کر ہڑپ کرتے ہو۔وَّ تُحِبُّوْنَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّاؕ﴿20﴾
اور مال کے عشق میں متوالے ہو۔كَلَّاۤ اِذَا دُكَّتِ الْاَرْضُ دَكًّا دَكًّاۙ﴿21﴾
ہر گز نہیں، اس وقت کو یاد رکھیں جب زمین کوٹ کوٹ کر برابر کردی جائے گیوَّ جَآءَ رَبُّكَ وَ الْمَلَكُ صَفًّا صَفًّاۚ﴿22﴾
اور تیرا خداوند صف در صف فرشتوں کے جلو میں نمودار ہو گاوَ جِایْٓءَ یَوْمَئِذٍۭ بِجَهَنَّمَ١ۙ۬ یَوْمَئِذٍ یَّتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ وَ اَنّٰى لَهُ الذِّكْرٰىؕ﴿23﴾
اور جہنم حاضر کی جائے گی۔ اس دن انسان سوچے گا مگر کیا حاصل اس سوچنے کا !یَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ قَدَّمْتُ لِحَیَاتِیْۚ﴿24﴾
کہے گا، کاش میں نے اپنی زندگی کے لیے کچھ رکھا ہوتا ،فَیَوْمَئِذٍ لَّا یُعَذِّبُ عَذَابَهٗۤ اَحَدٌۙ﴿25﴾
پس اس دن نہ اس کا سا عذاب کوئی دے سکتاوَّ لَا یُوْثِقُ وَ ثَاقَهٗۤ اَحَدٌؕ﴿26﴾
اور نہ اس کا سا باندھنا کوئی باندھ سکتا۔یٰۤاَیَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُۗۖ﴿27﴾
اے وہ جس کا دل اپنے رب پر جما رہا ،ارْجِعِیْۤ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِیَةً مَّرْضِیَّةًۚ﴿28﴾
چل اپنے رب کی طرف، تو اس سے راضی، وہ تجھ سے راضی۔فَادْخُلِیْ فِیْ عِبٰدِیْۙ﴿29﴾
مل جا میرے بندوں میںوَ ادْخُلِیْ جَنَّتِیْ۠ع﴿30﴾
اور داخل ہوجا میری بہشت میں