92. Al-Lailالليل

The Night · Meccan · 21 ayahs · 1 rukus · مولانا امین احسن اصلاحی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. وَ الَّیْلِ اِذَا یَغْشٰىۙ﴿1﴾

    شاہد ہے رات جب کہ چھا جاتی ہے
  2. وَ النَّهَارِ اِذَا تَجَلّٰىۙ﴿2﴾

    اور دن جب کہ چمک اٹھتا ہے اور شاہد ہے
  3. وَ مَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰۤىۙ﴿3﴾

    نر و مادہ کی آفرنیش
  4. اِنَّ سَعْیَكُمْ لَشَتّٰىؕ﴿4﴾

    کہ تمہاری کمائی الگ الگ ہے۔
  5. فَاَمَّا مَنْ اَعْطٰى وَ اتَّقٰىۙ﴿5﴾

    سو جس نے انفاق کیا اور پرہیز گاری اختیار کی
  6. وَ صَدَّقَ بِالْحُسْنٰىۙ﴿6﴾

    اور اچھے انجام کو سچ مانا
  7. فَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْیُسْرٰىؕ﴿7﴾

    اس کو تو ہم اہل بنائیں گے راحت کی منزل کا
  8. وَ اَمَّا مَنْۢ بَخِلَ وَ اسْتَغْنٰىۙ﴿8﴾

    اور جس نے بخالت کی اور بےپروا ہوا
  9. وَ كَذَّبَ بِالْحُسْنٰىۙ﴿9﴾

    اور اچھے انجام کو جھٹلایا
  10. فَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْعُسْرٰىؕ﴿10﴾

    اس کو ہم ڈھیل دیں گے کٹھن منزل کے لیے
  11. وَ مَا یُغْنِیْ عَنْهُ مَالُهٗۤ اِذَا تَرَدّٰىؕ﴿11﴾

    اور اس کے کیا کام آئے گا اس کا مال جب وہ کھڈ میں گرے گا !
  12. اِنَّ عَلَیْنَا لَلْهُدٰى٘ۖ﴿12﴾

    ہمارا کام سمجھا دینا ہے !
  13. وَ اِنَّ لَنَا لَلْاٰخِرَةَ وَ الْاُوْلٰى﴿13﴾

    اور ہمارے ہی اختیار میں ہے آخرت بھی اور دنیا بھی
  14. فَاَنْذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظّٰىۚ﴿14﴾

    سو میں نے تم کو آگاہ کردیا دہکتی آگ سے
  15. لَا یَصْلٰىهَاۤ اِلَّا الْاَشْقَىۙ﴿15﴾

    اس میں وہی پڑے گا جو نہایت بد بخت ہو گا
  16. الَّذِیْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىؕ﴿16﴾

    جس نے جھٹلایا اور منہ موڑا
  17. وَ سَیُجَنَّبُهَا الْاَتْقَىۙ﴿17﴾

    اور اس سے محفوظ رکھا جائے گا
  18. الَّذِیْ یُؤْتِیْ مَالَهٗ یَتَزَكّٰىۚ﴿18﴾

    وہ خدا ترس جو اپنا مال پاکیزگی حاصل کرنے کو دیتا ہے
  19. وَ مَا لِاَحَدٍ عِنْدَهٗ مِنْ نِّعْمَةٍ تُجْزٰۤىۙ﴿19﴾

    اور جس کی کسی پر کوئی عنایت بدلے کے لیے نہیں
  20. اِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْاَعْلٰىۚ﴿20﴾

    بلکہ صرف اپنے خدائے برتر کی خوشنودی کے لیے ہے
  21. وَ لَسَوْفَ یَرْضٰى۠ع﴿21﴾

    اور وہ نہال بھی ہوجائے گا