104. Al-Humazaالهمزة
The Traducer · Meccan · 9 ayahs · 1 rukus · مولانا سید ابوالاعلی مودودی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَیْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِۙ﴿1﴾
تباہی ہے ہر اُس شخص کے لیے جو (منہ در منہ) لوگوں پر طعن اور (پیٹھ پیچھے) برائیاں کرنے کا خوگر ہےاِ۟لَّذِیْ جَمَعَ مَالًا وَّ عَدَّدَهٗۙ﴿2﴾
جس نے مال جمع کیا اور اُسے گن گن کر رکھایَحْسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخْلَدَهٗۚ﴿3﴾
وہ سمجھتا ہے کہ اُس کا مال ہمیشہ اُس کے پاس رہے گاكَلَّا لَیُنْۢبَذَنَّ فِی الْحُطَمَةِ٘ۖ﴿4﴾
ہرگز نہیں، وہ شخص تو چکنا چور کر دینے والی جگہ میں پھینک دیا جائے گاوَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحُطَمَةُؕ﴿5﴾
اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ چکنا چور کر دینے والی جگہ؟نَارُ اللّٰهِ الْمُوْقَدَةُۙ﴿6﴾
اللہ کی آگ، خوب بھڑکائی ہوئیالَّتِیْ تَطَّلِعُ عَلَى الْاَفْئِدَةِؕ﴿7﴾
جو دلوں تک پہنچے گیاِنَّهَا عَلَیْهِمْ مُّؤْصَدَةٌۙ﴿8﴾
وہ اُن پر ڈھانک کر بند کر دی جائے گیفِیْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ۠ع﴿9﴾
(اِس حالت میں کہ وہ) اونچے اونچے ستونوں میں (گھرے ہوئے ہوں گے)