105. Al-Filالفيل
The Elephant · Meccan · 5 ayahs · 1 rukus · مولانا سید ابوالاعلی مودودی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلَمْ تَرَ كَیْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِاَصْحٰبِ الْفِیْلِؕ﴿1﴾
تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا؟اَلَمْ یَجْعَلْ كَیْدَهُمْ فِیْ تَضْلِیْلٍۙ﴿2﴾
کیا اُس نے اُن کی تدبیر کو اکارت نہیں کر دیا؟وَّ اَرْسَلَ عَلَیْهِمْ طَیْرًا اَبَابِیْلَۙ﴿3﴾
اور اُن پر پرندوں کے جھنڈ کے جھنڈ بھیج دیےتَرْمِیْهِمْ بِحِجَارَةٍ مِّنْ سِجِّیْلٍ۪ۙ﴿4﴾
جو اُن پر پکی ہوئی مٹی کے پتھر پھینک رہے تھےفَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّاْكُوْلٍ۠ع﴿5﴾
پھر اُن کا یہ حال کر دیا جیسے جانوروں کا کھایا ہوا بھوسا