78. An-Nabaالنبإ
The Announcement · Meccan · 40 ayahs · 2 rukus · مولانا سید ابوالاعلی مودودی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عَمَّ یَتَسَآءَلُوْنَۚ﴿1﴾
یہ لوگ کس چیز کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں؟عَنِ النَّبَاِ الْعَظِیْمِۙ﴿2﴾
کیا اُس بڑی خبر کے بارے میںالَّذِیْ هُمْ فِیْهِ مُخْتَلِفُوْنَؕ﴿3﴾
جس کے متعلق یہ مختلف چہ میگوئیاں کرنے میں لگے ہوئے ہیں؟كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَۙ﴿4﴾
ہرگز نہیں، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائیگاثُمَّ كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ﴿5﴾
ہاں، ہرگز نہیں، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گااَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًاۙ﴿6﴾
کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ ہم نے زمین کو فرش بنایاوَّ الْجِبَالَ اَوْتَادًا۪ۙ﴿7﴾
اور پہاڑوں کو میخوں کی طرح گاڑ دیاوَّ خَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًاۙ﴿8﴾
اور تمہیں (مَردوں اور عورتوں کے) جوڑوں کی شکل میں پیدا کیاوَّ جَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًاۙ﴿9﴾
اور تمہاری نیند کو باعث سکون بنایاوَّ جَعَلْنَا الَّیْلَ لِبَاسًاۙ﴿10﴾
اور رات کو پردہ پوشوَّ جَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا۪﴿11﴾
اور دن کو معاش کا وقت بنایاوَّ بَنَیْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًاۙ﴿12﴾
اور تمہارے اوپر سات مضبوط آسمان قائم کیےوَّ جَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا۪ۙ﴿13﴾
اور ایک نہایت روشن اور گرم چراغ پیدا کیاوَّ اَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًاۙ﴿14﴾
اور بادلوں سے لگاتار بارش برسائیلِّنُخْرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّ نَبَاتًاۙ﴿15﴾
تاکہ اس کے ذریعہ سے غلہ اور سبزیوَّ جَنّٰتٍ اَلْفَافًاؕ﴿16﴾
اور گھنے باغ اگائیں؟اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِیْقَاتًاۙ﴿17﴾
بے شک فیصلے کا دن ایک مقرر وقت ہےیَّوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ فَتَاْتُوْنَ اَفْوَاجًاۙ﴿18﴾
جس روز صور میں پھونک مار دی جائے گی، تم فوج در فوج نکل آؤ گےوَّ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًاۙ﴿19﴾
اور آسمان کھول دیا جائے گا حتیٰ کہ وہ دروازے ہی دروازے بن کر رہ جائے گاوَّ سُیِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًاؕ﴿20﴾
اور پہاڑ چلائے جائیں گے یہاں تک کہ وہ سراب ہو جائیں گےاِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا۪ۙ﴿21﴾
درحقیقت جہنم ایک گھات ہےلِّلطَّاغِیْنَ مَاٰبًاۙ﴿22﴾
سرکشوں کا ٹھکانالّٰبِثِیْنَ فِیْهَاۤ اَحْقَابًاۚ﴿23﴾
جس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گےلَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا بَرْدًا وَّ لَا شَرَابًاۙ﴿24﴾
اُس کے اندر کسی ٹھنڈک اور پینے کے قابل کسی چیز کا مزہ وہ نہ چکھیں گےاِلَّا حَمِیْمًا وَّ غَسَّاقًاۙ﴿25﴾
کچھ ملے گا تو بس گرم پانی اور زخموں کا دھوونجَزَآءً وِّفَاقًاؕ﴿26﴾
(اُن کے کرتوتوں) کا بھرپور بدلہاِنَّهُمْ كَانُوْا لَا یَرْجُوْنَ حِسَابًاۙ﴿27﴾
وہ کسی حساب کی توقع نہ رکھتے تھےوَّ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا كِذَّابًاؕ﴿28﴾
اور ہماری آیات کو انہوں نے بالکل جھٹلا دیا تھاوَ كُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰهُ كِتٰبًاۙ﴿29﴾
اور حال یہ تھا کہ ہم نے ہر چیز گن گن کر لکھ رکھی تھیفَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِیْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًا۠ع﴿30﴾
اب چکھو مزہ، ہم تمہارے لیے عذاب کے سوا کسی چیز میں ہرگز اضافہ نہ کریں گےاِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ مَفَازًاۙ﴿31﴾
یقیناً متقیوں کے لیے کامرانی کا ایک مقام ہےحَدَآئِقَ وَ اَعْنَابًاۙ﴿32﴾
باغ اور انگوروَّ كَوَاعِبَ اَتْرَابًاۙ﴿33﴾
اور نوخیر ہم سن لڑکیاںوَّ كَاْسًا دِهَاقًاؕ﴿34﴾
اور چھلکتے ہوئے جاملَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا كِذّٰبًاۚ﴿35﴾
وہاں کوئی لغو اور جھوٹی بات وہ نہ سنیں گےجَزَآءً مِّنْ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًاۙ﴿36﴾
جزا اور کافی انعام تمہارے رب کی طرف سےرَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا الرَّحْمٰنِ لَا یَمْلِكُوْنَ مِنْهُ خِطَابًاۚ﴿37﴾
اُس نہایت مہربان خدا کی طرف سے جو زمین اور آسمانوں کا اور ان کے درمیان کی ہر چیز کا مالک ہے جس کے سامنے کسی کو بولنے کا یارا نہیںیَوْمَ یَقُوْمُ الرُّوْحُ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ صَفًّا١ۙۗؕ لَّا یَتَكَلَّمُوْنَ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَ قَالَ صَوَابًا﴿38﴾
جس روز روح اور ملائکہ صف بستہ کھڑے ہونگے، کوئی نہ بولے گا سوائے اُس کے جسے رحمٰن اجازت دے اور جو ٹھیک بات کہےذٰلِكَ الْیَوْمُ الْحَقُّ١ۚ فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ مَاٰبًا﴿39﴾
وہ دن برحق ہے، اب جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف پلٹنے کا راستہ اختیار کر لےاِنَّاۤ اَنْذَرْنٰكُمْ عَذَابًا قَرِیْبًا١ۖۚ۬ یَّوْمَ یَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ یَدٰهُ وَ یَقُوْلُ الْكٰفِرُ یٰلَیْتَنِیْ كُنْتُ تُرٰبًا۠ع﴿40﴾
ہم نے تم لوگوں کو اُس عذاب سے ڈرا دیا ہے جو قریب آ لگا ہے جس روز آدمی وہ سب کچھ دیکھ لے گا جو اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے، اور کافر پکار اٹھے گا کہ کاش میں خاک ہوتا