77. Al-Mursalaatالمرسلات
The Emissaries · Meccan · 50 ayahs · 2 rukus · مولانا سید ابوالاعلی مودودی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ الْمُرْسَلٰتِ عُرْفًاۙ﴿1﴾
قسم ہے اُن (ہواؤں) کی جو پے در پے بھیجی جاتی ہیںفَالْعٰصِفٰتِ عَصْفًاۙ﴿2﴾
پھر طوفانی رفتار سے چلتی ہیںوَّ النّٰشِرٰتِ نَشْرًاۙ﴿3﴾
اور (بادلوں کو) اٹھا کر پھیلاتی ہیںفَالْفٰرِقٰتِ فَرْقًاۙ﴿4﴾
پھر (اُن کو) پھاڑ کر جدا کرتی ہیںفَالْمُلْقِیٰتِ ذِكْرًاۙ﴿5﴾
پھر (دلوں میں خدا کی) یاد ڈالتی ہیںعُذْرًا اَوْ نُذْرًاۙ﴿6﴾
عذر کے طور پر یا ڈراوے کے طور پراِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَوَاقِعٌؕ﴿7﴾
جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے وہ ضرور واقع ہونے والی ہےفَاِذَا النُّجُوْمُ طُمِسَتْۙ﴿8﴾
پھر جب ستارے ماند پڑ جائیں گےوَ اِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتْۙ﴿9﴾
اور آسمان پھاڑ دیا جائے گاوَ اِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْۙ﴿10﴾
اور پہاڑ دھنک ڈالے جائیں گےوَ اِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتْؕ﴿11﴾
اور رسولوں کی حاضری کا وقت آ پہنچے گا (اس روز وہ چیز واقع ہو جائے گی)لِاَیِّ یَوْمٍ اُجِّلَتْؕ﴿12﴾
کس روز کے لیے یہ کام اٹھا رکھا گیا ہے؟لِیَوْمِ الْفَصْلِۚ﴿13﴾
فیصلے کے روز کے لیےوَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الْفَصْلِؕ﴿14﴾
اور تمہیں کیا خبر کہ وہ فیصلے کا دن کیا ہے؟وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿15﴾
تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیےاَلَمْ نُهْلِكِ الْاَوَّلِیْنَؕ﴿16﴾
کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہیں کیا؟ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْاٰخِرِیْنَ﴿17﴾
پھر اُنہی کے پیچھے ہم بعد والوں کو چلتا کریں گےكَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ﴿18﴾
مجرموں کے ساتھ ہم یہی کچھ کیا کرتے ہیںوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿19﴾
تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیےاَلَمْ نَخْلُقْكُّمْ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍۙ﴿20﴾
کیا ہم نے ایک حقیر پانی سے تمہیں پیدا نہیں کیافَجَعَلْنٰهُ فِیْ قَرَارٍ مَّكِیْنٍۙ﴿21﴾
اور ایک مقررہ مدت تک،اِلٰى قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍۙ﴿22﴾
اُسے ایک محفوظ جگہ ٹھیرائے رکھا؟فَقَدَرْنَا١ۖۗ فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ﴿23﴾
تو دیکھو، ہم اِس پر قادر تھے، پس ہم بہت اچھی قدرت رکھنے والے ہیںوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿24﴾
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیےاَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ كِفَاتًاۙ﴿25﴾
کیا ہم نے زمین کو سمیٹ کر رکھنے والی نہیں بنایااَحْیَآءً وَّ اَمْوَاتًاۙ﴿26﴾
زندوں کے لیے بھی اور مُردوں کے لیے بھیوَّ جَعَلْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسْقَیْنٰكُمْ مَّآءً فُرَاتًاؕ﴿27﴾
اور اس میں بلند و بالا پہاڑ جمائے، اور تمہیں میٹھا پانی پلایا؟وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿28﴾
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیےاِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى مَا كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَۚ﴿29﴾
چلو اب اُسی چیز کی طرف جسے تم جھٹلایا کرتے تھےاِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى ظِلٍّ ذِیْ ثَلٰثِ شُعَبٍۙ﴿30﴾
چلو اُس سائے کی طرف جو تین شاخوں والا ہےلَّا ظَلِیْلٍ وَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ اللَّهَبِؕ﴿31﴾
نہ ٹھنڈک پہنچانے والا اور نہ آگ کی لپٹ سے بچانے والااِنَّهَا تَرْمِیْ بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِۚ﴿32﴾
وہ آگ محل جیسی بڑی بڑی چنگاریاں پھینکے گیكَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفْرٌؕ﴿33﴾
(جو اچھلتی ہوئی یوں محسوس ہوں گی) گویا کہ وہ زرد اونٹ ہیںوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿34﴾
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیےهٰذَا یَوْمُ لَا یَنْطِقُوْنَۙ﴿35﴾
یہ وہ دن ہے جس میں وہ نہ کچھ بولیں گےوَ لَا یُؤْذَنُ لَهُمْ فَیَعْتَذِرُوْنَ﴿36﴾
اور نہ اُنہیں موقع دیا جائے گا کہ کوئی عذر پیش کریںوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿37﴾
تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیےهٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ١ۚ جَمَعْنٰكُمْ وَ الْاَوَّلِیْنَ﴿38﴾
یہ فیصلے کا دن ہے ہم نے تمہیں اور تم سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کو جمع کر دیا ہےفَاِنْ كَانَ لَكُمْ كَیْدٌ فَكِیْدُوْنِ﴿39﴾
اب اگر کوئی چال تم چل سکتے ہو تو میرے مقابلہ میں چل دیکھووَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ۠ع﴿40﴾
تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیےاِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ ظِلٰلٍ وَّ عُیُوْنٍۙ﴿41﴾
متقی لوگ آج سایوں اور چشموں میں ہیںوَّ فَوَاكِهَ مِمَّا یَشْتَهُوْنَؕ﴿42﴾
اور جو پھل وہ چاہیں (اُن کے لیے حاضر ہیں)كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿43﴾
کھاؤ اور پیو مزے سے اپنے اُن اعمال کے صلے میں جو تم کرتے رہے ہواِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ﴿44﴾
ہم نیک لوگوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیںوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿45﴾
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیےكُلُوْا وَ تَمَتَّعُوْا قَلِیْلًا اِنَّكُمْ مُّجْرِمُوْنَ﴿46﴾
کھا لو اور مزے کر لو تھوڑے دن حقیقت میں تم لوگ مجرم ہووَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿47﴾
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیےوَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ ارْكَعُوْا لَا یَرْكَعُوْنَ﴿48﴾
جب اِن سے کہا جاتا ہے کہ (اللہ کے آگے) جھکو تو نہیں جھکتےوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿49﴾
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیےفَبِاَیِّ حَدِیْثٍۭ بَعْدَهٗ یُؤْمِنُوْنَ۠ع﴿50﴾
اب اِس (قرآن) کے بعد اور کونسا کلام ایسا ہو سکتا ہے جس پر یہ ایمان لائیں؟