85. Al-Buroojالبروج
The Constellations · Meccan · 22 ayahs · 1 rukus · مولانا سید ابوالاعلی مودودی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الْبُرُوْجِۙ﴿1﴾
قسم ہے مضبوط قلعوں والے آسمان کیوَ الْیَوْمِ الْمَوْعُوْدِۙ﴿2﴾
اور اُس دن کی جس کا وعدہ کیا گیا ہےوَ شَاهِدٍ وَّ مَشْهُوْدٍؕ﴿3﴾
اور دیکھنے والے کی اور دیکھی جانے والی چیز کیقُتِلَ اَصْحٰبُ الْاُخْدُوْدِۙ﴿4﴾
کہ مارے گئے گڑھے والےالنَّارِ ذَاتِ الْوَقُوْدِۙ﴿5﴾
(اُس گڑھے والے) جس میں خوب بھڑکتے ہوئے ایندھن کی آگ تھیاِذْ هُمْ عَلَیْهَا قُعُوْدٌۙ﴿6﴾
جبکہ وہ اُس گڑھے کے کنارے بیٹھے ہوئے تھےوَّ هُمْ عَلٰى مَا یَفْعَلُوْنَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ شُهُوْدٌؕ﴿7﴾
اور جو کچھ وہ ایمان لانے والوں کے ساتھ کر رہے تھے اُسے دیکھ رہے تھےوَ مَا نَقَمُوْا مِنْهُمْ اِلَّاۤ اَنْ یُّؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِۙ﴿8﴾
اور اُن اہل ایمان سے اُن کی دشمنی اِس کے سوا کسی وجہ سے نہ تھی کہ وہ اُس خدا پر ایمان لے آئے تھے جو زبردست اور اپنی ذات میں آپ محمود ہےالَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌؕ﴿9﴾
جو آسمانوں اور زمین کی سلطنت کا مالک ہے، اور وہ خدا سب کچھ دیکھ رہا ہےاِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَ لَهُمْ عَذَابُ الْحَرِیْقِؕ﴿10﴾
جن لوگوں نے مومن مردوں اور عورتوں پر ظلم و ستم توڑا اور پھر اس سے تائب نہ ہوئے، یقیناً اُن کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے جلائے جانے کی سزا ہےاِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۣؕ۬ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِیْرُؕ﴿11﴾
جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے، یقیناً اُن کے لیے جنت کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، یہ ہے بڑی کامیابیاِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِیْدٌؕ﴿12﴾
درحقیقت تمہارے رب کی پکڑ بڑی سخت ہےاِنَّهٗ هُوَ یُبْدِئُ وَ یُعِیْدُۚ﴿13﴾
وہی پہلی بار پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گاوَ هُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُۙ﴿14﴾
اور وہ بخشنے والا ہے، محبت کرنے والا ہےذُو الْعَرْشِ الْمَجِیْدُۙ﴿15﴾
عرش کا مالک ہے، بزرگ و برتر ہےفَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُؕ﴿16﴾
اور جو کچھ چاہے کر ڈالنے والا ہےهَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْجُنُوْدِۙ﴿17﴾
کیا تمہیں لشکروں کی خبر پہنچی ہے؟فِرْعَوْنَ وَ ثَمُوْدَؕ﴿18﴾
فرعون اور ثمود (کے لشکروں) کی؟بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ تَكْذِیْبٍۙ﴿19﴾
مگر جنہوں نے کفر کیا ہے وہ جھٹلانے میں لگے ہوئے ہیںوَّ اللّٰهُ مِنْ وَّرَآئِهِمْ مُّحِیْطٌۚ﴿20﴾
حالانکہ اللہ نے ان کو گھیرے میں لے رکھا ہےبَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌۙ﴿21﴾
(اُن کے جھٹلانے سے اِس قرآن کا کچھ نہیں بگڑتا) بلکہ یہ قرآن بلند پایہ ہےفِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ۠ع﴿22﴾
اُس لوح میں (نقش ہے) جو محفوظ ہے