113. Al-Falaqالفلق
The Dawn · Meccan · 5 ayahs · 1 rukus · مفتی محمد تقی عثمانی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِۙ﴿1﴾
کہو کہ : میں صبح کے مالک کی پناہ مانگتا ہوں۔مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَۙ﴿2﴾
ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے۔وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَۙ﴿3﴾
اور اندھیری رات کے شر سے جب وہ پھیل جائے۔وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِۙ﴿4﴾
اور ان جانوں کے شر سے جو (گنڈے کی) گرہوں میں پھونک مارتی ہیں۔وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ۠ع﴿5﴾
اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے۔