114. An-Naasالناس
Mankind · Meccan · 6 ayahs · 1 rukus · مفتی محمد تقی عثمانی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ﴿1﴾
کہو کہ : میں پناہ مانگتا ہوں سب لوگوں کے پروردگار کی۔مَلِكِ النَّاسِۙ﴿2﴾
سب لوگوں کے بادشاہ کی۔اِلٰهِ النَّاسِۙ﴿3﴾
سب لوگوں کے معبود کی۔مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ١ۙ۬ الْخَنَّاسِ۪ۙ﴿4﴾
اس وسوسہ ڈالنے والے کے شر سے جو پیچھے کو چھپ جاتا ہے۔الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِۙ﴿5﴾
جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے۔مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ۠ع﴿6﴾
چاہے وہ جنات میں سے ہو، یا انسانوں میں سے۔