90. Al-Baladالبلد

The City · Meccan · 20 ayahs · 1 rukus · مفتی محمد تقی عثمانی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. لَاۤ اُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ﴿1﴾

    میں قسم کھاتا ہوں اس شہر کی۔
  2. وَ اَنْتَ حِلٌّۢ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ﴿2﴾

    جبکہ (اے پیغمبر) تم اس شہر میں مقیم ہو
  3. وَ وَالِدٍ وَّ مَا وَلَدَۙ﴿3﴾

    اور (قسم کھاتا ہوں) باپ کی اور اس کی اولاد کی۔
  4. لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْ كَبَدٍؕ﴿4﴾

    کہ ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے۔
  5. اَیَحْسَبُ اَنْ لَّنْ یَّقْدِرَ عَلَیْهِ اَحَدٌۘ﴿5﴾

    کیا وہ یہ سمجھتا ہے کہ اس پر کسی کا بس نہیں چلے گا ؟
  6. یَقُوْلُ اَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًاؕ﴿6﴾

    کہتا ہے کہ : میں نے ڈھیروں مال اڑا ڈالا ہے۔
  7. اَیَحْسَبُ اَنْ لَّمْ یَرَهٗۤ اَحَدٌؕ﴿7﴾

    کیا وہ یہ سمجھتا ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں ؟
  8. اَلَمْ نَجْعَلْ لَّهٗ عَیْنَیْنِۙ﴿8﴾

    کیا ہم نے اسے دو آنکھیں نہیں دیں ؟
  9. وَ لِسَانًا وَّ شَفَتَیْنِۙ﴿9﴾

    اور ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں دیے ؟
  10. وَ هَدَیْنٰهُ النَّجْدَیْنِۚ﴿10﴾

    اور ہم نے اس کو دونوں راستے بتا دیئے ہیں۔
  11. فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ٘ۖ﴿11﴾

    پھر وہ اس گھاٹی میں داخل نہیں ہوسکا۔
  12. وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْعَقَبَةُؕ﴿12﴾

    اور تمہیں کیا پتہ کہ وہ گھاٹی کیا ہے ؟
  13. فَكُّ رَقَبَةٍۙ﴿13﴾

    کسی کی گردن (غلامی سے) چھڑا دینا ہے۔
  14. اَوْ اِطْعٰمٌ فِیْ یَوْمٍ ذِیْ مَسْغَبَةٍۙ﴿14﴾

    یا پھر کسی بھوک والے دن میں کھانا کھلا دینا
  15. یَّتِیْمًا ذَا مَقْرَبَةٍۙ﴿15﴾

    کسی رشتہ دار یتیم کو۔
  16. اَوْ مِسْكِیْنًا ذَا مَتْرَبَةٍؕ﴿16﴾

    یا کسی مسکین کو جو مٹی میں رل رہا ہو۔
  17. ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَ تَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِؕ﴿17﴾

    پھر وہ ان لوگوں میں بھی شامل ہوا جو ایمان لائے ہیں، اور جنہوں نے ایک دوسرے کو ثابت قدمی کی تاکید کی ہے، اور ایک دوسرے کو رحم کھانے کی تاکید کی ہے۔
  18. اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِؕ﴿18﴾

    یہی وہ لوگ ہیں جو بڑے نصیب والے ہیں۔
  19. وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِنَا هُمْ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِؕ﴿19﴾

    اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا ہے، وہ نحوست والے لوگ ہیں۔
  20. عَلَیْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌ۠ع﴿20﴾

    ان پر ایسی آگ مسلط ہوگی جو ان پر بند کردی جائے گی۔