91. Ash-Shamsالشمس

The Sun · Meccan · 15 ayahs · 1 rukus · مفتی محمد تقی عثمانی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. وَ الشَّمْسِ وَ ضُحٰىهَا۪ۙ﴿1﴾

    قسم ہے سورج کی اور اس کی پھیلی ہوئی دھوپ کی۔
  2. وَ الْقَمَرِ اِذَا تَلٰىهَا۪ۙ﴿2﴾

    اور چاند کی جب وہ سورج کے پیچھے پیچھے آئے۔
  3. وَ النَّهَارِ اِذَا جَلّٰىهَا۪ۙ﴿3﴾

    اور دن کی جب وہ سورج کا جلوہ دکھا دے۔
  4. وَ الَّیْلِ اِذَا یَغْشٰىهَا۪ۙ﴿4﴾

    اور رات کی جب وہ اس پر چھا کر اسے چھپالے۔
  5. وَ السَّمَآءِ وَ مَا بَنٰىهَا۪ۙ﴿5﴾

    اور قسم ہے آسمان کی، اور اس کی جس نے اسے بنایا۔
  6. وَ الْاَرْضِ وَ مَا طَحٰىهَا۪ۙ﴿6﴾

    اور زمین کی اور اس کی جس نے اسے بچھایا۔
  7. وَ نَفْسٍ وَّ مَا سَوّٰىهَا۪ۙ﴿7﴾

    اور انسانی جان کی، اور اس کی جس نے اسے سنوارا۔
  8. فَاَلْهَمَهَا فُجُوْرَهَا وَ تَقْوٰىهَا۪ۙ﴿8﴾

    پھر اس کے دل میں وہ بات بھی ڈال دی جو اس کے لیے بدکاری کی ہے، اور وہ بھی جو اس کے لیے پرہیزگاری کی ہے۔
  9. قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكّٰىهَا۪ۙ﴿9﴾

    فلاح اسے ملے گی جو اس نفس کو پاکیزہ بنائے۔
  10. وَ قَدْ خَابَ مَنْ دَسّٰىهَاؕ﴿10﴾

    اور نامراد وہ ہوگا جو اس کو (گناہ میں) دھنسا دے۔
  11. كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ بِطَغْوٰىهَا۪ۤۙ﴿11﴾

    قوم ثمود نے اپنی سرکشی سے (پیغمبر کو) جھٹلایا۔
  12. اِذِ انْۢبَعَثَ اَشْقٰىهَا۪ۙ﴿12﴾

    جب ان کا سب سے سنگدل شخص اٹھ کھڑا ہوا۔
  13. فَقَالَ لَهُمْ رَسُوْلُ اللّٰهِ نَاقَةَ اللّٰهِ وَ سُقْیٰهَاؕ﴿13﴾

    تو اللہ کے پیغمبر نے ان سے کہا کہ : خبردار ! اللہ کی اونٹنی کا اور اس کے پانی پینے کا پورا خیال رکھنا۔
  14. فَكَذَّبُوْهُ فَعَقَرُوْهَا١۪ۙ۬ فَدَمْدَمَ عَلَیْهِمْ رَبُّهُمْ بِذَنْۢبِهِمْ فَسَوّٰىهَا۪ۙ﴿14﴾

    پھر بھی انہوں نے پیغبر کو جھٹلایا، اور اس اونٹنی کو مار ڈالا نتیجہ یہ کہ ان کے پروردگار نے ان کے گناہ کی وجہ سے ان کی اینٹ سے اینٹ بجا کر سب کو برابر کردیا۔
  15. وَ لَا یَخَافُ عُقْبٰهَا۠ع﴿15﴾

    اور اللہ کو اس کے کسی برے انجام کا کوئی خوف نہیں ہے۔