89. Al-Fajrالفجر

The Dawn · Meccan · 30 ayahs · 1 rukus · مفتی محمد تقی عثمانی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. وَ الْفَجْرِۙ﴿1﴾

    قسم ہے فجر کے وقت کی۔
  2. وَ لَیَالٍ عَشْرٍۙ﴿2﴾

    اور دس راتوں کی
  3. وَّ الشَّفْعِ وَ الْوَتْرِۙ﴿3﴾

    اور جفت کی اور طاق کی۔
  4. وَ الَّیْلِ اِذَا یَسْرِۚ﴿4﴾

    اور رات کی جب وہ چل کھڑی ہو۔ (کہ آخرت میں جزاء و سزا ضرور ہوگی)
  5. هَلْ فِیْ ذٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِیْ حِجْرٍؕ﴿5﴾

    ایک عقل والے (کو یقین دلانے) کے لیے یہ قسمیں کافی ہیں کہ نہیں ؟
  6. اَلَمْ تَرَ كَیْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ۪ۙ﴿6﴾

    کیا تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارے پروردگار نے عاد کے ساتھ کیا سلوک کیا۔
  7. اِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ۪ۙ﴿7﴾

    اس اونچے ستونوں والی قوم ارم کے ساتھ
  8. الَّتِیْ لَمْ یُخْلَقْ مِثْلُهَا فِی الْبِلَادِ۪ۙ﴿8﴾

    جس کے برابر دنیا کے ملکوں میں کوئی اور قوم پیدا نہیں کی گئی ؟
  9. وَ ثَمُوْدَ الَّذِیْنَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ۪ۙ﴿9﴾

    اور ثمود کی اس قوم کے ساتھ کیا کیا جس نے و ادی میں پتھر کی چٹانوں کو تراش رکھا تھا ؟
  10. وَ فِرْعَوْنَ ذِی الْاَوْتَادِ۪ۙ﴿10﴾

    اور میخوں والے فرعون کے ساتھ کیا کیا ؟
  11. الَّذِیْنَ طَغَوْا فِی الْبِلَادِ۪ۙ﴿11﴾

    یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے دنیا کے ملکوں میں سرکشی اختیار کرلی تھی۔
  12. فَاَكْثَرُوْا فِیْهَا الْفَسَادَ۪ۙ﴿12﴾

    اور ان میں بہت فساد مچایا تھا۔
  13. فَصَبَّ عَلَیْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍۚۙ﴿13﴾

    چنانچہ تمہارے پروردگار نے ان پر عذاب کا کوڑا برسا دیا۔
  14. اِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِؕ﴿14﴾

    یقین رکھو تمہارا پروردگار سب کو نظر میں رکھے ہوئے ہے۔
  15. فَاَمَّا الْاِنْسَانُ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ رَبُّهٗ فَاَكْرَمَهٗ وَ نَعَّمَهٗ١ۙ۬ فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَكْرَمَنِؕ﴿15﴾

    لیکن انسان کا حال یہ ہے کہ جب اس کا پروردگار اسے آزماتا ہے اور انعام و اکرام سے نوازتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ : میرے پروردگار نے میری عزت کی ہے۔
  16. وَ اَمَّاۤ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ فَقَدَرَ عَلَیْهِ رِزْقَهٗ١ۙ۬ فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَهَانَنِۚ﴿16﴾

    اور دوسری طرف جب اسے آزماتا ہے اور اس کے رزق میں تنگی کردیتا ہے تو کہتا ہے کہ : میرے پروردگار نے میری توہین کی ہے۔
  17. كَلَّا بَلْ لَّا تُكْرِمُوْنَ الْیَتِیْمَۙ﴿17﴾

    ہرگز ایسا نہیں چاہیے۔ صرف یہی نہیں بلکہ تم یتیم کی عزت نہیں کرتے۔
  18. وَ لَا تَحٰٓضُّوْنَ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِۙ﴿18﴾

    اور مسکینوں کو کھانا کھلانے کی ایک دوسرے کو ترغیب نہیں دیتے۔
  19. وَ تَاْكُلُوْنَ التُّرَاثَ اَكْلًا لَّمًّاۙ﴿19﴾

    اور میراث کا مال سمیٹ سمیٹ کر کھا جاتے ہو۔
  20. وَّ تُحِبُّوْنَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّاؕ﴿20﴾

    اور مال سے بےحد محبت کرتے ہو۔
  21. كَلَّاۤ اِذَا دُكَّتِ الْاَرْضُ دَكًّا دَكًّاۙ﴿21﴾

    ہرگز ایسا نہیں چاہیے۔ جب زمین کو کوٹ کوٹ کر ریزہ ریزہ کردیا جائے گا۔
  22. وَّ جَآءَ رَبُّكَ وَ الْمَلَكُ صَفًّا صَفًّاۚ﴿22﴾

    اور تمہارا پروردگار اور قطاریں باندھے ہوئے فرشتے (میدان حشر میں) آئیں گے۔
  23. وَ جِایْٓءَ یَوْمَئِذٍۭ بِجَهَنَّمَ١ۙ۬ یَوْمَئِذٍ یَّتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ وَ اَنّٰى لَهُ الذِّكْرٰىؕ﴿23﴾

    اور اس دن جہنم کو سامنے لایا جائے گا، تو اس دن انسان کو سمجھ آئے گی اور اس وقت سمجھ آنے کا موقع کہاں ہوگا ؟
  24. یَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ قَدَّمْتُ لِحَیَاتِیْۚ﴿24﴾

    وہ کہے گا کہ : کاش ! میں نے اپنی اس زندگی کے لیے کچھ آگے بھیج دیا ہوتا۔
  25. فَیَوْمَئِذٍ لَّا یُعَذِّبُ عَذَابَهٗۤ اَحَدٌۙ﴿25﴾

    پھر اس دن اللہ کے برابر کوئی عذاب دینے والا نہیں ہوگا۔
  26. وَّ لَا یُوْثِقُ وَ ثَاقَهٗۤ اَحَدٌؕ﴿26﴾

    اور نہ اس کے جکڑنے کی طرح کوئی جکڑنے والا ہوگا۔
  27. یٰۤاَیَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُۗۖ﴿27﴾

    (البتہ نیک لوگوں سے کہا جائے گا کہ) اے وہ جان جو (اللہ کی اطاعت میں) چین پاچکی ہے۔
  28. ارْجِعِیْۤ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِیَةً مَّرْضِیَّةًۚ﴿28﴾

    اپنے پروردگار کی طرف اس طرح لوٹ کر آجا کہ تو اس سے راضی ہو، اور وہ تجھ سے راضی۔
  29. فَادْخُلِیْ فِیْ عِبٰدِیْۙ﴿29﴾

    اور شامل ہوجا میرے (نیک) بندوں میں۔
  30. وَ ادْخُلِیْ جَنَّتِیْ۠ع﴿30﴾

    اور داخل ہوجا میری جنت میں۔