95. At-Tinالتين

The Fig · Meccan · 8 ayahs · 1 rukus · مفتی محمد تقی عثمانی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. وَ التِّیْنِ وَ الزَّیْتُوْنِۙ﴿1﴾

    قسم ہے انجیر اور زیتون کی۔
  2. وَ طُوْرِ سِیْنِیْنَۙ﴿2﴾

    اور صحرائے سینا کے پہاڑ طور کی۔
  3. وَ هٰذَا الْبَلَدِ الْاَمِیْنِۙ﴿3﴾

    اور اس امن وامان والے شہر کی۔
  4. لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْۤ اَحْسَنِ تَقْوِیْمٍ٘﴿4﴾

    کہ ہم نے انسان کو بہترین سانچے میں ڈھال کر پیدا کیا ہے۔
  5. ثُمَّ رَدَدْنٰهُ اَسْفَلَ سٰفِلِیْنَۙ﴿5﴾

    پھر ہم اسے پستی والوں میں سب سے زیادہ نچلی حالت میں کردیتے ہیں۔
  6. اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍؕ﴿6﴾

    سوائے ان کے جو ایمان لائے، اور انہوں نے نیک عمل کیے، تو ان کو ایسا اجر ملے گا جو کبھی ختم نہیں ہوگا۔
  7. فَمَا یُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّیْنِؕ﴿7﴾

    پھر (اے انسان) وہ کیا چیز ہے جو تجھے جزاء و سزا کو جھٹلانے پر آمادہ کر رہی ہے ؟
  8. اَلَیْسَ اللّٰهُ بِاَحْكَمِ الْحٰكِمِیْنَ۠ع﴿8﴾

    کیا اللہ سارے حکمرانوں سے بڑھ کر حکمران نہیں ہے ؟