96. Al-Alaqالعلق
The Clot · Meccan · 19 ayahs · 1 rukus · مفتی محمد تقی عثمانی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِیْ خَلَقَۚ﴿1﴾
پڑھو اپنے پروردگار کا نام لے کر جس نے سب کچھ پیدا کیا۔خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍۚ﴿2﴾
اس نے انسان کو جمے ہوئے خون سے پیدا کیا ہے۔اِقْرَاْ وَ رَبُّكَ الْاَكْرَمُۙ﴿3﴾
پڑھو، اور تمہارا پروردگار سب سے زیادہ کرم والا ہے۔الَّذِیْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِۙ﴿4﴾
جس نے قلم سے تعلیم دی۔عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ یَعْلَمْؕ﴿5﴾
انسان کو اس بات کی تعلیم دی جو وہ نہیں جانتا تھا۔كَلَّاۤ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَیَطْغٰۤىۙ﴿6﴾
حقیقت یہ ہے کہ انسان کھلی سرکشی کر رہا ہے۔اَنْ رَّاٰهُ اسْتَغْنٰىؕ﴿7﴾
کیونکہ اس نے اپنے آپ کو بےنیاز سمجھ لیا ہے۔اِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجْعٰىؕ﴿8﴾
سچ تو یہ ہے کہ تمہارے پروردگار ہی کی طرف سب کو لوٹنا ہے۔اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یَنْهٰىۙ﴿9﴾
بھلا تم نے اس شخص کو بھی دیکھا جو ایک بندے کو منع کرتا ہےعَبْدًا اِذَا صَلّٰىؕ﴿10﴾
جب وہ نماز پڑھتا ہے ؟اَرَءَیْتَ اِنْ كَانَ عَلَى الْهُدٰۤىۙ﴿11﴾
بھلا بتلاؤ کہ اگر وہ (نماز پڑھنے والا) ہدایت پر ہو۔اَوْ اَمَرَ بِالتَّقْوٰىؕ﴿12﴾
یا تقوی کا حکم دیتا ہو (تو کیا اسے روکنا گمراہی نہیں ؟)اَرَءَیْتَ اِنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىؕ﴿13﴾
بھلا بتلاؤ کہ اگر وہ (روکنے والا) حق کو جھٹلاتا ہو، اور منہ موڑتا ہو۔اَلَمْ یَعْلَمْ بِاَنَّ اللّٰهَ یَرٰىؕ﴿14﴾
کیا اسے یہ معلوم نہیں ہے کہ اللہ دیکھ رہا ہے ؟كَلَّا لَئِنْ لَّمْ یَنْتَهِ١ۙ۬ لَنَسْفَعًۢا بِالنَّاصِیَةِۙ﴿15﴾
خبردار ! اگر وہ باز نہ آیا تو ہم (اسے) پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے۔نَاصِیَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍۚ﴿16﴾
اس پیشانی کے بال جو جھوٹی ہے، گنہگار ہےفَلْیَدْعُ نَادِیَهٗۙ﴿17﴾
اب وہ بلالے اپنی مجلس والوں کو۔سَنَدْعُ الزَّبَانِیَةَۙ﴿18﴾
ہم دوزخ کے فرشتوں کو بلا لیں گے۔كَلَّا١ؕ لَا تُطِعْهُ وَ اسْجُدْ وَ اقْتَرِبْ۠۩۩ع﴿19﴾
ہرگز نہیں ! اس کی بات نہ مانو، اور سجدہ کرو، اور قریب آجاؤ۔