100. Al-Aadiyaatالعاديات

The Chargers · Meccan · 11 ayahs · 1 ruku

Farhat Hashmi

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. وَ الْعٰدِیٰتِ ضَبْحًاۙ﴿1﴾

    1. وَالْعٰدِيٰتِقسم ہے دوڑنے والیوں کی
    2. ضَبْحًاہانپ کر
    قسم ہے اُن (گھوڑوں) کی جو پھنکارے مارتے ہوئے دوڑتے ہیں
  2. فَالْمُوْرِیٰتِ قَدْحًاۙ﴿2﴾

    1. فَالْمُوْرِيٰتِپھر قسم ہے آگ نکالنے والیوں کی
    2. قَدْحًاجھاڑ کر
    پھر (اپنی ٹاپوں سے) چنگاریاں جھاڑتے ہیں
  3. فَالْمُغِیْرٰتِ صُبْحًاۙ﴿3﴾

    1. فَالْمُغِيْرٰتِپھر قسم ہے چھاپہ مارنے والیوں کی
    2. صُبْحًاصبح کے وقت
    پھر صبح سویرے چھاپہ مارتے ہیں
  4. فَاَثَرْنَ بِهٖ نَقْعًاۙ﴿4﴾

    1. فَاَثَرْنَ بِهٖپھر قسم ہے اڑانے والیاں ساتھ اس کے
    2. نَقْعًاغبار کو
    پھر اس موقع پر گرد و غبار اڑاتے ہیں
  5. فَوَسَطْنَ بِهٖ جَمْعًاۙ﴿5﴾

    1. فَوَسَطْنَپھر گس جانے والیاں
    2. بِهٖساتھ اس کے
    3. جَمْعًاجماعت میں/ گروہ میں
    پھر اِسی حالت میں کسی مجمع کے اندر جا گھستے ہیں
  6. اِنَّ الْاِنْسَانَ لِرَبِّهٖ لَكَنُوْدٌۚ﴿6﴾

    1. اِنَّ الْاِنْسَانَیقیناً انسان
    2. لِرَبِّهٖاپنے رب کے لئے
    3. لَكَنُوْدٌالبتہ ناشکرا ہے
    حقیقت یہ ہے کہ انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے
  7. وَ اِنَّهٗ عَلٰى ذٰلِكَ لَشَهِیْدٌۚ﴿7﴾

    1. وَاِنَّهٗاور بیشک وہ
    2. عَلٰياوپر
    3. ذٰلِكَاس کے
    4. لَشَهِيْدٌالبتہ گواہ ہے
    اور وہ خود اِس پر گواہ ہے
  8. وَ اِنَّهٗ لِحُبِّ الْخَیْرِ لَشَدِیْدٌؕ﴿8﴾

    1. وَاِنَّهٗاور بیشک وہ
    2. لِحُبِّ الْخَيْرِمال کی محبت میں
    3. لَشَدِيْدٌالبتہ سخت ہے
    اور وہ مال و دولت کی محبت میں بری طرح مبتلا ہے
  9. اَفَلَا یَعْلَمُ اِذَا بُعْثِرَ مَا فِی الْقُبُوْرِۙ﴿9﴾

    1. اَفَلَا يَعْلَمُکیا بھلا نہیں وہ جانتا
    2. اِذَا بُعْثِرَجب نکالا جائے گا
    3. مَا فِي الْقُبُوْرِجو قبروں میں ہے
    تو کیا وہ اُس حقیقت کو نہیں جانتا جب قبروں میں جو کچھ (مدفون) ہے اُسے نکال لیا جائے گا
  10. وَ حُصِّلَ مَا فِی الصُّدُوْرِۙ﴿10﴾

    1. وَحُصِّلَاور حاصل کرلیا جائے گا
    2. مَا فِي الصُّدُوْرِجو سینوں میں ہے
    اور سینوں میں جو کچھ (مخفی) ہے اُسے برآمد کر کے اس کی جانچ پڑتال کی جائے گی؟
  11. اِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ یَوْمَئِذٍ لَّخَبِیْرٌ۠ع﴿11﴾

    1. اِنَّ رَبَّهُمْبیشک رب ان کا
    2. بِهِمْساتھ ان کے
    3. يَوْمَئِذٍاس دن
    4. لَّخَبِيْرٌالبتہ باخبر ہے
    یقیناً اُن کا رب اُس روز اُن سے خوب باخبر ہوگا