88. Al-Ghaashiyaالغاشية

The Overwhelming · Meccan · 26 ayahs · 1 ruku

Farhat Hashmi

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَةِؕ﴿1﴾

    1. هَلْ اَتٰىكَکیا آئی ہے تیرے پاس
    2. حَدِيْثُخبر
    3. الْغَاشِيَةِڈھانپ لینے والی کی/ چھا جانے والی آفت کی
    کیا تمہیں اُس چھا جانے والی آفت کی خبر پہنچی ہے؟
  2. وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌۙ﴿2﴾

    1. وُجُوْهٌکچھ چہرے
    2. يَّوْمَئِذٍاس دن
    3. خَاشِعَةٌذلیل ہونے والے ہیں
    کچھ چہرے اُس روز خوف زدہ ہونگے
  3. عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌۙ﴿3﴾

    1. عَامِلَةٌعمل کرنے والے ہیں
    2. نَّاصِبَةٌمحنت کرنے والے ہیں/ تھکنے والے ہیں
    سخت مشقت کر رہے ہونگے
  4. تَصْلٰى نَارًا حَامِیَةًۙ﴿4﴾

    1. تَصْلٰىداخل ہوں گے
    2. نَارًاآگ میں
    3. حَامِيَةًبھڑکتی ہوئی/ جلتی ہوئی
    تھکے جاتے ہونگے، شدید آگ میں جھلس رہے ہونگے
  5. تُسْقٰى مِنْ عَیْنٍ اٰنِیَةٍؕ﴿5﴾

    1. تُسْقٰىپلائے جائیں گے
    2. مِنْسے
    3. عَيْنٍایک چشمے سے
    4. اٰنِيَةٍکھولتے ہوئے پانی کا
    کھولتے ہوئے چشمے کا پانی انہیں پینے کو دیا جائے گا
  6. لَیْسَ لَهُمْ طَعَامٌ اِلَّا مِنْ ضَرِیْعٍۙ﴿6﴾

    1. لَيْسَ لَهُمْنہیں ان کے لئے
    2. طَعَامٌکوئی کھانا
    3. اِلَّا مِنْ ضَرِيْعٍسوائے کانٹوں کے
    خار دار سوکھی گھاس کے سوا کوئی کھانا اُن کے لیے نہ ہوگا
  7. لَّا یُسْمِنُ وَ لَا یُغْنِیْ مِنْ جُوْعٍؕ﴿7﴾

    1. لَّا يُسْمِنُنہ موٹا کرے
    2. وَلَا يُغْنِيْاور نہ کام آئے
    3. مِنْ جُوْعٍبھوک سے
    جو نہ موٹا کرے نہ بھوک مٹائے
  8. وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌۙ﴿8﴾

    1. وُجُوْهٌکچھ چہرے
    2. يَّوْمَئِذٍاس دن
    3. نَّاعِمَةٌنعمتوں والے ہوں گے
    کچھ چہرے اُس روز با رونق ہوں گے
  9. لِّسَعْیِهَا رَاضِیَةٌۙ﴿9﴾

    1. لِّسَعْيِهَااپنی کوششوں پر
    2. رَاضِيَةٌراضی ہوں گے
    اپنی کار گزاری پر خوش ہونگے
  10. فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍۙ﴿10﴾

    1. فِيْ جَنَّةٍجنت میں ہوں گے
    2. عَالِيَةٍعالی مقام
    عالی مقام جنت میں ہوں گے
  11. لَّا تَسْمَعُ فِیْهَا لَاغِیَةًؕ﴿11﴾

    1. لَّا تَسْمَعُنہ سنیں گے
    2. فِيْهَااس میں
    3. لَاغِيَةًکوئی لغو بات/ کوئی بےہودہ بات
    کوئی بیہودہ بات وہاں نہ سنیں گے
  12. فِیْهَا عَیْنٌ جَارِیَةٌۘ﴿12﴾

    1. فِيْهَا عَيْنٌاس میں چشمے ہوں گے
    2. جَارِيَةٌبہتے/رواں
    اُس میں چشمے رواں ہونگے
  13. فِیْهَا سُرُرٌ مَّرْفُوْعَةٌۙ﴿13﴾

    1. فِيْهَااس میں
    2. سُرُرٌمسندیں ہوں گی
    3. مَّرْفُوْعَةٌبلند
    اُس کے اندر اونچی مسندیں ہوں گی
  14. وَّ اَكْوَابٌ مَّوْضُوْعَةٌۙ﴿14﴾

    1. وَّاَكْوَابٌاور پیالے
    2. مَّوْضُوْعَةٌرکھے ہوئے
    ساغر رکھے ہوئے ہوں گے
  15. وَّ نَمَارِقُ مَصْفُوْفَةٌۙ﴿15﴾

    1. وَّنَمَارِقُاور تکیے
    2. مَصْفُوْفَةٌصف در صف
    گاؤ تکیوں کی قطاریں لگی ہوں گی
  16. وَّ زَرَابِیُّ مَبْثُوْثَةٌؕ﴿16﴾

    1. وَّزَرَابِيُّاور مسندیں/ قالین
    2. مَبْثُوْثَةٌبچھا کر رکھی ہوئیں/ پھیلی ہوئیں
    اور نفیس فرش بچھے ہوئے ہوں گے
  17. اَفَلَا یَنْظُرُوْنَ اِلَى الْاِبِلِ كَیْفَ خُلِقَتْٙ﴿17﴾

    1. اَفَلَا يَنْظُرُوْنَکیا پھر وہ نہیں دیکھتے
    2. اِلَى الْاِبِلِاونٹ کی طرف
    3. كَيْفَ خُلِقَتْکس طرح پیدا کیا گیا ہے
    (یہ لوگ نہیں مانتے) تو کیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بنائے گئے؟
  18. وَ اِلَى السَّمَآءِ كَیْفَ رُفِعَتْٙ﴿18﴾

    1. وَاِلَى السَّمَآءِاور آسمان کی طرف
    2. كَيْفَ رُفِعَتْکس طرح اونچا اٹھایا گیا ہے
    آسمان کو نہیں دیکھتے کہ کیسے اٹھایا گیا؟
  19. وَ اِلَى الْجِبَالِ كَیْفَ نُصِبَتْٙ﴿19﴾

    1. وَاِلَى الْجِبَالِاور پہاڑوں کی طرف
    2. كَيْفَکیسے
    3. نُصِبَتْنصب کردیئے گئے ہیں
    پہاڑوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے جمائے گئے؟
  20. وَ اِلَى الْاَرْضِ كَیْفَ سُطِحَتْٙ﴿20﴾

    1. وَاِلَى الْاَرْضِاور زمین کی طرف
    2. كَيْفَ سُطِحَتْکس طرح بچھائی گئی ہے
    اور زمین کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بچھائی گئی؟
  21. فَذَكِّرْ١ؕ۫ اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُذَكِّرٌؕ﴿21﴾

    1. فَذَكِّرْ ڜپس نصیحت کرتے رہو
    2. اِنَّمَآبیشک
    3. اَنْتَ مُذَكِّرٌآپ نصیحت کرنے والے ہیں
    اچھا تو (اے نبیؐ) نصیحت کیے جاؤ، تم بس نصیحت ہی کرنے والے ہو
  22. لَسْتَ عَلَیْهِمْ بِمُصَۜیْطِرٍۙ﴿22﴾

    1. لَسْتَنہیں آپ
    2. عَلَيْهِمْان پر
    3. بِمُصَۜيْطِرٍکوئی داروغہ
    کچھ ان پر جبر کرنے والے نہیں ہو
  23. اِلَّا مَنْ تَوَلّٰى وَ كَفَرَۙ﴿23﴾

    1. اِلَّامگر
    2. مَنْوہ جو
    3. تَوَلّٰى وَكَفَرَمنہ موڑ جائے
    البتہ جو شخص منہ موڑے گا اور انکار کرے گا
  24. فَیُعَذِّبُهُ اللّٰهُ الْعَذَابَ الْاَكْبَرَؕ﴿24﴾

    1. فَيُعَذِّبُهُ اللّٰهُتو عذاب دے گا اس کو اللہ
    2. الْعَذَابَعذاب
    3. الْاَكْبَرَسب سے بڑا
    تو اللہ اس کو بھاری سزا دے گا
  25. اِنَّ اِلَیْنَاۤ اِیَابَهُمْۙ﴿25﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. اِلَيْنَآہماری طرف
    3. اِيَابَهُمْان کا لوٹنا ہے
    اِن لوگوں کو پلٹنا ہماری طرف ہی ہے
  26. ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا حِسَابَهُمْ۠ع﴿26﴾

    1. ثُمَّپھر
    2. اِنَّ عَلَيْنَابیشک ہمارے ذمہ
    3. حِسَابَهُمْان کا حساب ہے
    پھر اِن کا حساب لینا ہمارے ہی ذمہ ہے