الرحیق المختوم
حضرت سودہ رضی اللہ عنہا سے شادی
اسی سال، شوال سنہ ۱۰ نبوت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہ سے شادی کی۔ یہ ابتدائی دور میں مسلمان ہو گئی تھیں اور دوسری ہجرتِ حبشہ کے موقع پر ہجرت بھی کی تھی۔ ان کے شوہر کا نام سکران رضی اللہ عنہ بن عمرو تھا۔ وہ بھی قدیم الاسلام تھے اور حضرت سودہ رضی اللہ عنہا نے انہی کی رفاقت میں حبشہ کی جانب ہجرت کی تھی لیکن وہ حبشہ ہی میں اور کہا جاتا ہے کہ مکہ واپس آکر انتقال کر گئے، اس کے بعد جب حضرت سودہ رضی اللہ عنہا کی عدت ختم ہو گئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو شادی کا پیغام دیا اور پھر شادی ہو گئی۔ یہ حصرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے بعد پہلی بیوی ہیں جن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شادی کی۔ چند برس بعد انھوں نے اپنی باری حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو ہبہ کر دی تھی۔ [2]