Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 10. Yunus · Ayah 83

  1. فَمَاۤ اٰمَنَ لِمُوْسٰۤى اِلَّا ذُرِّیَّةٌ مِّنْ قَوْمِهٖ عَلٰى خَوْفٍ مِّنْ فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهِمْ اَنْ یَّفْتِنَهُمْ١ؕ وَ اِنَّ فِرْعَوْنَ لَعَالٍ فِی الْاَرْضِ١ۚ وَ اِنَّهٗ لَمِنَ الْمُسْرِفِیْنَ﴿83﴾

    1. فَمَآسو نہ
    2. اٰمَنَایمان لایا
    3. لِمُوْسٰٓىموسیٰ پر
    4. اِلَّامگر
    5. ذُرِّيَّةٌچند لڑکے
    6. مِّنْسے
    7. قَوْمِهٖاس کی قوم
    8. عَلٰي خَوْفٍخوف کی وجہ سے
    9. مِّنْسے (کے)
    10. فِرْعَوْنَفرعون
    11. وَمَلَا۟ئِهِمْاور ان کے سردار
    12. اَنْکہ
    13. يَّفْتِنَھُمْوہ آفت میں ڈالے انہیں
    14. وَاِنَّاور بیشک
    15. فِرْعَوْنَفرعون
    16. لَعَالٍسرکش
    17. فِيمیں
    18. الْاَرْضِزمین
    19. وَاِنَّهٗاور بیشک وہ
    20. لَمِنَالبتہ۔ سے
    21. الْمُسْرِفِيْنَحد سے بڑھنے والے
Translation · Aasan Quran
پھر ہوا یہ کہ موسیٰ پر کوئی اور نہیں، لیکن خود اس کی قوم کے کچھ نوجوان فرعون اور اپنے سرداروں سے ڈرتے ڈرتے ایمان لائے کہ کہیں فرعون انہیں نہ ستائے۔ (33) اور یقینا فرعون زمین میں بڑا زور آور تھا، اور وہ ان لوگوں میں سے تھا جو کسی حد پر قائم نہیں رہتے۔
Tafseer · Aasan Quran
33: شروع میں حضرت موسیٰ ؑ پر بنو اسرائیل کے کچھ نوجوان ایمان لائے تھے۔ اور وہ بھی فرعون اور اس کے سرداروں سے ڈرتے ڈرتے، اور فرعون کے سرداروں کو ان نوجوانوں کا سردار اس لیے کہا گیا ہے کہ عملاً وہ ان کے حاکم تھے۔