Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 12. Yusuf · Ayah 68

  1. وَ لَمَّا دَخَلُوْا مِنْ حَیْثُ اَمَرَهُمْ اَبُوْهُمْ١ؕ مَا كَانَ یُغْنِیْ عَنْهُمْ مِّنَ اللّٰهِ مِنْ شَیْءٍ اِلَّا حَاجَةً فِیْ نَفْسِ یَعْقُوْبَ قَضٰىهَا١ؕ وَ اِنَّهٗ لَذُوْ عِلْمٍ لِّمَا عَلَّمْنٰهُ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ۠ع﴿68﴾

    1. وَلَمَّااور جب
    2. دَخَلُوْاوہ داخل ہوئے
    3. مِنْ حَيْثُجہاں سے
    4. اَمَرَهُمْانہیں حکم دیا
    5. اَبُوْهُمْان کا باپ
    6. مَا كَانَنہیں تھا
    7. يُغْنِيْوہ بچا سکتا
    8. عَنْهُمْان سے (انہیں)
    9. مِّنَسے (کی)
    10. اللّٰهِاللہ
    11. مِنْسے
    12. شَيْءٍکسی چیز (بات)
    13. اِلَّامگر
    14. حَاجَةًایک خواہش
    15. فِيْمیں
    16. نَفْسِدل
    17. يَعْقُوْبَیعقوب
    18. قَضٰىهَاوہ اسنے پوری کرلی
    19. وَاِنَّهٗاور بیشک وہ
    20. لَذُوْ عِلْمٍصاحب علم
    21. لِّمَااس کا جو
    22. عَلَّمْنٰهُہم نے اسے سکھایا
    23. وَلٰكِنَّاور لیکن
    24. اَكْثَرَاکثر
    25. النَّاسِلوگ
    26. لَا يَعْلَمُوْنَنہیں جانتے
Translation · Aasan Quran
اور جب وہ (بھائی) اسی طرح (مصر میں) داخل ہوئے جس طرح ان کے والد نے کہا تھا، تو یہ عمل اللہ کی مشیت سے ان کو ذڑا بھی بچانے والا نہیں تھا، لیکن یعقوب کے دل میں ایک خواہش تھی جو انہوں نے پوری کرلی۔ بیشک وہ ہمارے سکھائے ہوئے علم کے حامل تھے، لیکن اکثر لوگ (معاملے کی حقیقت) نہیں جانتے (44)
Tafseer · Aasan Quran
44: یعنی بہت سے لوگ یا تو اپنی ظاہری تدبیروں کو ہی موثر حقیقی سمجھ بیٹھتے ہیں، یا ان پر اتنا بھروسہ کرلیتے ہیں کہ انہیں کبھی یہ خیال بھی نہیں آتا کہ جب تک اللہ تعالیٰ ان تدبیروں میں تاثیر پیدا نہ فرمائیں ان کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکتا۔ لیکن حضرت یعقوب ؑ ایسے نہیں تھے۔ انہوں نے جب اپنے صاحبزادوں کو نظر بد سے بچنے کی تدبیر بتائی تو ساتھ ہی یہ کہہ دیا کہ یہ محض ایک تدبیر ہے لیکن نفع اور نقصان پہنچانے کا اختیار اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو حاصل نہیں ہے چنانچہ ان کی یہ تدبیر نظر بد سے حفاظت کی حد تک تو اللہ تعالیٰ کے حکم سے کام آئی لیکن اللہ تعالیٰ ہی کے حکم سے یہ بھائی ایک اور مشکل میں گرفتار ہوئے جس کی تفصیل آگے آرہی ہے۔