آسان قرآن
Aasan Quran · 12. Yusuf · Ayah 7
لَقَدْ كَانَ فِیْ یُوْسُفَ وَ اِخْوَتِهٖۤ اٰیٰتٌ لِّلسَّآئِلِیْنَ﴿7﴾
- لَقَدْ كَانَبیشک میں
- فِيْمیں
- يُوْسُفَیوسف
- وَاِخْوَتِهٖٓاور اس کے بھائی
- اٰيٰتٌنشانیاں
- لِّلسَّآئِلِيْنَپوچھنے والوں کے لیے
Translation · Aasan Quran
حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ (تم سے یہ واقعہ) پوچھ رہے ہیں، ان کے لیے یوسف اور ان کے بھائیوں (کے حالات میں) بڑی نشانیاں ہیں۔ (3)
Tafseer · Aasan Quran
3: یہ بظاہر ان کافروں کی طرف اشارہ ہے جنہوں نے آنحضرت ﷺ سے یہ سوال پوچھا تھا کہ بنو اسرائیل کس وجہ سے فلسطین چھوڑ کر مصر میں آباد ہوئے تھے ؟ یعنی اگرچہ ان کے پوچھنے کا اصل مقصد تو اپنے خیال کے مطابق آنحضرت ﷺ کو بےبس کرنا ہے، لیکن اگر ان میں ذرا بھی عقل ہو تو اس واقعے میں ان کے لیے بہت سی عبرتیں ہیں۔ اول تو یہ سبق ہی کیا کم ہے کہ آنحضرت ﷺ کی زبان مبارک پر اس واقعے کا جاری ہونا آپ کی نبوت کی کھلی دلیل ہے۔ دوسرے حضرت یوسف ؑ کے خلاف جتنی سازشیں کی گئیں، چاہے وہ ان کے بھائیوں نے کی ہوں، یا زلیخا اور اس کی سہیلیوں نے، آخر کار ان ساری سازشوں کا پول کھل گیا، اور عزت اور فتح تمام تر حضرت یوسف ؑ ہی کے حصے میں آئی۔