Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 17. Al-Israa · Ayah 11

  1. وَ یَدْعُ الْاِنْسَانُ بِالشَّرِّ دُعَآءَهٗ بِالْخَیْرِ١ؕ وَ كَانَ الْاِنْسَانُ عَجُوْلًا﴿11﴾

    1. وَيَدْعُاور دعا کرتا ہے
    2. الْاِنْسَانُانسان
    3. بِالشَّرِّبرائی کی
    4. دُعَآءَهٗاس کی دعا
    5. بِالْخَيْرِبھلائی کی
    6. وَكَانَاور ہے
    7. الْاِنْسَانُانسان
    8. عَجُوْلًاجلد باز
Translation · Aasan Quran
اور انسان برائی اس طرح مانگتا ہے جیسے اسے بھلائی مانگنی چاہیے۔ (6) اور انسان بڑا جلد باز واقع ہوا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
6: کافر لوگ آنحضرت ﷺ سے جو کہا کرتے تھے کہ اگر ہمیں ہمارے کفر پر عذاب ہونا ہے تو ابھی فوراً کیوں نہیں ہوجاتا ؟ یہ ان کی اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہ لوگ جلد بازی میں عذاب کی برائی کو اس طرح مانگ رہے ہیں جیسے وہ کوئی اچھی چیز ہو۔