Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 17. Al-Israa · Ayah 12

  1. وَ جَعَلْنَا الَّیْلَ وَ النَّهَارَ اٰیَتَیْنِ فَمَحَوْنَاۤ اٰیَةَ الَّیْلِ وَ جَعَلْنَاۤ اٰیَةَ النَّهَارِ مُبْصِرَةً لِّتَبْتَغُوْا فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ لِتَعْلَمُوْا عَدَدَ السِّنِیْنَ وَ الْحِسَابَ١ؕ وَ كُلَّ شَیْءٍ فَصَّلْنٰهُ تَفْصِیْلًا﴿12﴾

    1. وَجَعَلْنَااور ہم نے بنایا
    2. الَّيْلَرات
    3. وَالنَّهَارَاور دن
    4. اٰيَتَيْنِدو نشانیاں
    5. فَمَحَوْنَآپھر ہم نے مٹا دیا
    6. اٰيَةَ الَّيْلِرات کی نشانی
    7. وَجَعَلْنَآاور ہم نے بنایا
    8. اٰيَةَ النَّهَارِدن کی نشانی
    9. مُبْصِرَةًدکھانے والی
    10. لِّتَبْتَغُوْاتاکہ تم تلاش کرو
    11. فَضْلًافضل
    12. مِّنْ رَّبِّكُمْاپنے رب سے (کا)
    13. وَلِتَعْلَمُوْااور تاکہ تم معلوم کرو
    14. عَدَدَگنتی
    15. السِّنِيْنَبرس (جمع)
    16. وَالْحِسَابَاور حساب
    17. وَاور
    18. كُلَّ شَيْءٍہر چیز
    19. فَصَّلْنٰهُہم نے بیان کیا ہے
    20. تَفْصِيْلًاتفصیل کے ساتھ
Translation · Aasan Quran
اور ہم نے رات اور دن کو دو نشانیوں کے طور پر پیدا کیا ہے۔ پھر رات کی نشانی کو تو اندھیری بنادیا، اور دن کی نشانی کو روشن کردیا، تاکہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کرسکو۔ (7) اور تاکہ تمہیں سالوں کی گنتی اور (مہینوں کا) حساب معلوم ہوسکے۔ اور ہم نے ہر چیز کو الگ الگ واضح کردیا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
7: یعنی دن اور رات کا ایک دوسرے کے بعد تسلسل کے ساتھ آنا اللہ تعالیٰ کی قدرت اور رحمت و حکمت کی نشانی ہے، رات کے وقت اندھیرا چھا جاتا ہے، تاکہ لوگ اس میں آرام کرسکیں اور دن کے وقت روشنی ہوتی ہے تاکہ لوگ اپنا روز گار تلاش کرسکیں، جس کو قرآن کریم“ اللہ کا فضل ”سے تعبیر کرتا ہے اور رات اور دن کے بدلنے ہی سے تاریخوں کا تعین ہوتا ہے۔